عوام کی رائے میں ایک اور صوبے کا قیام مقدر بن چکا، شہری عوام کو سندھ کی حکومتیں 67 سال سے نظر انداز کرتی چلی آرہی ہیں، 10 سال کیلئے نافظ ہونے والا کوٹا سسٹم آج بھی جاری ہے، شہری عوام کا فیصلہ ہے کہ علیحدہ صوبے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
زندہ لاشوں کا لفظ استعمال کر کے غلطی کی، عمران خان کا اعتراف، الطاف حسین کے بیان پر غصہ آگیا تھا، نواز شریف کو اوئے کہا، لیکن کبھی گالی نہیں دی، جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ خلاف آیا تب بھی دھرنا نہیں ہو گا، عمران خان۔
امریکی ڈرون قوانین دنیا بھر کے لیے کچھ اور پاکستان کیلیے کچھ اور، ڈرون حملوں کے امریکی قواعد دیگر ملکوں کیلئے سخت، پاکستان کیلئے سی آئی اے کو چھوٹ دی گئی، دیگر ملکوں میں عام شہری نہ مارے جائیں، امریکی صدر نے 2013 میں خاص تاکید کی، سی آئی اے کو اجازت تھی کہ پاکستان […]
امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کی صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات، پاکستان حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے، صدر ممنون حسین، یقین ہے اگر سعودی عرب پر برا وقت آیا تو پاکستان پیچھے نہیں ہٹے گا، امام کعبہ شیخ خالد الغامدی۔
وزیراعظم کیطرف سے خیبر پختونخوا میں بارشوں سے متاثرہ کیلئے پیکج کی منظوری، جاں بحق افراد کے خاندان کیلئے پانچ لاکھ روپے فی کس اور زخمیوں کیلئے 50 ہزار روپے کا اعلان، وزیراعظم کا بارشوں اور طوفان سے ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس، وزیراعظم کا جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے تعزیت […]
عمران خان نے جھوٹ بول بول کر اپنا اعتبار کھو دیا ہے، ثبوت تھلیوں میں ہیں تو آپ اتنے مہینوں سے کیا اکٹھا کر رہے ہیں، خان صاحب کبھی ثبوت آپ کے پاس ، کبھی تھیلوں میں ، قوم کو گمراہ مت کریں، خیبر پختونخوا میں لوگ مر رہے ہیں عمران خان اسلام آباد میں […]
انسداد دہشتگردی کی عدالت کو سزائے موت کے ملزم صولت مرزا کے نئے ڈیتھ وارنٹ سے متعلق مراسلہ موصول، مراسلہ مچھ جیل حکام سے بذریعہ سینٹرل جیل کراچی عدالت کو موصول ہوا۔
سندھ اسمبلی کو سیکیورٹی کے شدید خطرات لاحق ہیں، ڈی جی رینجرز اور آئی جی کو خط لکھا ہے، خط میں لکھا ہے کہ اسمبلی آنے والے راستے محفوظ نہیں، اسمبلی کی بلڈنگ کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے، آغا سراج درانی۔
نیپال میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار دو سو سے بڑھ گئی، جگہ جگہ ملبے کے ڈھیر، سڑکیں بند، بجلی غائب، آفٹر شاکس کے باعث لاکھوں افراد نے دوسری رات بھی کھلے آسمان تلے گزاری۔
زمبابوے کرکٹ یونین نے ٹیم کے دورہ پاکستان کی لیے پانچ لاکھ ڈالر طلب کیے ہیں، پانچ لاکھ ڈالر میں کھلاڑیوں کی میچ فیس اور ائیر ٹکٹس شامل ہیں، زمبابوے کرکٹ ٹیم کے تمام میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوں گے۔
نیپال میں 7.9 شدت کا زلزلہ، کئی عمارتیں گر گئیں، نیپال میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 150 ہو گئی، سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے، بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ، پاکستان اور بھارت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
شورکوٹ : بلدیاتی انتخابی عمل کے دوران بدنظمی، مبینہ دھاندلی کا الزام اور احتجاج، مظاہرین کا پولنگ بند کرنے کا مطالبہ، ہنگامہ آرائی کرنے پر رینجرز نے امیدوار اور انکے دو حامیوں کو حراست میں لے لیا۔
ایم کیو ایم نے جوڈیشل کمیشن میں جمع کرانے کے لیے گزارشات تیار کر لیں، ن لیگ، تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کی میڈیا میں انتخابی مہم کیلیے اشتہارات کارکارڈ طلب کیا جائے، ایم کیو ایم۔