ڈھاکا : بنگلہ دیش میں بس درخت سے ٹکرا گئی، 25 افراد ہلاک، حادثہ بریسال ڈھاکا ہائی وے پر پیش آیا، بس میں 50 افراد سوار تھے، 19 افراد زخمی بھی ہیں، خبرایجنسی۔
چیف جسٹس نے دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیسل کمیشن کی منظوری دے دی، چیف جسٹس ناصر ملک کی سربراہی میں کمیشن جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز افضل پر مشتمل ہو گا۔
جنرل راحیل شریف کا خیبرایجنسی میں اگلے مورچوں کا دورہ، خیبر آپریشن میں اب تک 263 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے، آرمی چیف نے خیبر آپریشن میں اب تک ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا، آئی ایس پی آر۔
کوئٹہ: تربت کے قریب زمران میں ایرانی سرحدی علاقے سے 3 مارٹر گولے فائر، مارٹر گولے دھماکے سے گر کر بھٹ گئے، جانی نقصان نہیں ہوا، مارٹر گولے کھلے میدانی علاقے میں گرے، سرکاری ذرائع۔
کراچی: کیماڑی میں مارے گئے دہشت گردوں کے خطرناک عزائم تھے، دہشت گردایکسپو سینٹر پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر چکے تھے، دہشت گردوں نے ایکسپو سینٹر میں عام افراد کو حدف بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی، ایکسپو سینٹرمیں جو بھی بڑی نمائش ہوتی اس پر حملہ کیا جانا تھا، رینجرز حکام۔
عمران خان کا جمعے کو پارلیمنٹ سے خطاب کا اعلان تھوک کر چاٹنے کے مترادف ہے، عمران خان جس اسمبلی کو جعلی کہتے تھے اسی میں خطاب کا اعلان کیا ہے، پرویز رشید۔
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس افسر کی گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیور جاں بحق، خاتون زخمی، جس وقت گاڑی پر فائرنگ کی گئی پولیس افسر موجود نہیں تھے، پولیس حکام۔
وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں توانائی کمیٹی کا اجلاس، وفاقی دارالحکومت میں شادی ہال رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ، ان اقدامات سے بجلی کی بڑے پیمانے پر بچت ہوگی، وزیراعظم نواز شریف۔
عمران خان کو جناح گراؤنڈ کراچی آمد پر پیشگی خوش آمدید کہتا ہوں، الطاف حسین، کسی کارکن کی جانب سے عمران خان کی آمد پر کائی بدتمیزی یا نعرے بازی نہیں ہوگی، جناح گراؤنڈ آپکا اپنا گراؤنڈ ہے شوق سے آئیے الطاف حسین کا عمران خان کو پیغام۔
کراچی میٹرک بورڈ انتظامیہ نے حقائق چھپانے کے لیے میڈیا کا کردار محدود کر دیا، ہر امتحانی مرکز پر میڈیا نہیں جا سکتا، میڈیا صرف دن میں ایک امتحانی مرکز کی اجازت لیکر دورہ کر سکتا ہے، میٹرک بورڈ انتظامیہ۔
کراچی : ملزم عبید کے ٹو شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشنل مجسٹریٹ وسطی کے روبرو پیش، عبید کے ٹو کو گواہ نے پولیس افسر کے قتل میں شناخت کر لیا، عبید کے ٹو پر یوسف پلازہ تھانے میں پولیس افسر کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔
الطاف حسین اور دیگر افراد مفرور ہیں، الطاف حسین اور دیگر افراد کے ریڈ وارنٹ جاری کرکے انھیں پاکستان واپس لایا جائے، نائن زیرو پر الطاف حسین کا گھر سر بمہر کیا جائے، الطاف حسین کی پاکستان میں تمام جائیداد ضبط کی جائے، فیصل واڈا۔
جتنی وضاحت خواجہ صاحب نے کردی ہے اس سے زیادہ وضاحت مناسب نہیں تھی، یہ ایسا معاملہ ہے جو بہت حساس ہے ساری گفتگو باہر جارہی ہے سب کو احتیاط سے کام لینا چاہیے، ہم مینڈیٹ کی تلاش میں نہیں آپ سے صلاح مشورے کے لیے بیٹھے ہیں، نواز شریف۔
وزارت قانون نے جوڈیشنل کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ بھجوادیا، خط میں سپریک کورٹ کو تین ججز پر مشتمل کمیشن بنانے کی درخواست کی گئی ہے، وزارت قانون کا خط سپریک کورٹ کو موصول ہو گیا۔
موجودہ صورتحال میں قوم پارلیمنٹ کی طرف دیکھ رہی ہے، جنگ کے نتیجے میں 100 فیصد فائدہ اسرائیل کا ہوگا، سعودی عرب کے ساتھ دوستی نھبانے کیلیے اسے جنگ سے بچانا ہو گا، سراج الحق۔
نائن زیرو سے گرفتار ملزمان سے ملاقات سے متعلق درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت، رینجرز کی تحویل میں دیے گئے ملزمان کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں، پولیس اور رینجرز نے عدالت میں جواب جمع کرادیا۔
کراچی: نجی اسکولوں کا میٹرک امتحانات کے لیے امتحانی مراکز قائم کرنے سے انکار، میٹرک بورڈ نے راتوں رات 5 امتحانی مراکز تبدیل کر دیے، متعلقہ نجی اسکولز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا، چیئرمین میٹرک بورڈ۔