وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس، اجلاس میں سیاسی و عسکری قیادت سی شرکت، اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزرا کی شرکت، اجلاس میں یمن سمیت مشرق وسطی کی صورت حال پر غور کیا جا رہا ہے۔
صولت مرزا سے تفتیش کے لیے 4 پولیس افسران کو مچھ جیل بھیجنے کا فیصلہ، فیصلہ سینٹرل پولیس آفس میں اعلی پولیس افسران کے اجلاس میں کیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری، تفتیشی ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر امیر شیخ ہونگے۔
الیکشن کمیشن نے کینٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت مقرر کر دیا، پولنگ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی، صوبائی الیکشن کمیشن کو 10 اپریل تک فہرستیں مکمل کرنے کی ہدایت۔
نجی ائیر لائن کی دبئی سے لاہور آنے والی پرواز حادثے سے بچ گئی، سکھر کے اوپر پرواز کرتے طیارے کا اندرونی پریشر کم ہو گیا، طیارے میں 143 افراد سوار ہیں، اکسیجن کم ہونے سے پائلٹ اور مسافر پریشان، طیارے کو فوری طور پر 37 ہزار سے 21 ہزار فٹ بلندی پر لانا پڑا۔
لاہور میں سانحہ یوحنا آباد کے بعد 2 افراد کی ہلاکت اور تور پھوڑ کے الزام میں 69 افراد گرفتار،تمام ملزموں کی جیل میں آج کسی بھی وقت شناخت پریڈ ہو گی، پولیس
اسلام آباد : فرانس کالونی میں نالے کی چھت گر گئی، 56 افراد زخمی، نالے کی چھت پر جنازے کے باعث لوگ جمع تھے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، ریسکیو ذرائع۔
شہلا رضا نے ایم کیو ایم رکن محمد حسین کو علامہ قرار دے دیا، محمد حسین تحریک انصاف ارکان کے استعفوں کا مسئلہ اٹھانا چاہتے تھے، ڈپٹی اسپیکر کا محمد حسین کے ریمارکس پر اظہار برہمی۔
جس طرح ایوان میں میری پارٹی کا استقبال ہوا اس پر ن لیگ کا شکر گراز ہوں، شور مچانے والوں سے پوچھتا ہوں کہ دھاندلی کی تفشیش ہونی چاہیے یا نہیںِ؟ جب جوڈیشل کمیشن بنا تو ہمیں یقین ہوا کہ تفشیش ہو گی، اسی لیے ایوان میں واپس آئے ہیں، عمران خان۔
اپوزیشن کا اجلاس ملتوی کرنے کا مطالبہ، حکومت کا اجلاس جاری رکنے پر اصرار، وزیر دفاع اپنے نکات پیش کردیں، پہلے اس پر بحث کر لی جائے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار۔
تحریک انصاف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئی، ہمارا مؤقف تھا کہ جوڈیشنل کمیشن بنایا جائے، حکومت نے مطالبہ مان لیا، اب ہم پارلیمنٹ میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، رہنما تحریک انصاف۔
کویت اور سنگارپور ایئر لائن کے طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے، ژوب پر کمزور ریڈار فریکونسی کے باعث طیاروں کو فوری گائیڈ لائن نہ مل سکی، فریکوئنسی کے بارے میں سول ایوی ایشن حکام کو متعدد بار آگاہ کیا جا چکا، ایئر لائنز ذرائع۔
2 گھنٹے سے زائد فضا میں چکر لگانے کے بعد پی آئی اے کا طیارہ صنعا ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا، محصور پاکستانیوں کی امیگریشن جاری، شام تک اسلام آباد واپسی کا امکان۔
یمن سے مزید 188 پاکستانیوں واپس لانے کے لیے پی آئی اے کی پرواز صنعا روانہ، سوا گھنٹے پہلے روانہ ہونے والا طیارہ تقریبا شام 6 بجے کراچی واپس پہنچے گا، خراب حالات کی وجہ سے صنعا کے محصورین ، حدیدہ یا مکلانہ جا سکے تھے۔
پاکستانی حکومت کی امداد نہ پہنچی، بھارتی فیڈریشن کی امداد کی پیش کش آ گئی، پیسے نہیں تو ہم سے امداد لے لو، بھارتی ہاکی فیڈریشن کی پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ای میل، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کی بہتری کیلئے حکومت سے 50 کروڑ مانگے تھے۔
کراچی: شناختی پریڈ میں عبید کے ٹو کو شناخت کرنے والا گواہ بیان میں منحرف ہو گیا، رینجرز عبید کے ٹو کو پولیس اہلکار کے قتل کے مقدمے میں شناختی پریڈ کیلیے عدالت لائی تھی۔
کراچی کے علاقے کریم آباد میں لگا پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی کیمپ ہٹا دیا گیا، کیمپ انہوں نے ہی ہٹایا جنہوں نے رات کو حملہ کیا تھا، آج پھر اسی جگہ کیمپ لگائیں گے، رہنما تحریک پاکستان۔
ڈھاکا : بنگلادیش کرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ بورڈ کو زرتلافی دینے پر رضامند، بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے 2012 میں دورہ پاکستان پر اپنی ٹیم نہیں بھیجی تھی، 2 دوروں کی منسوخی پر بنگلہ بورڈ پاکستان کو ایک سے تین لاکھ ڈالر زرتلافی دے گا۔