قوم کو اگلے تین سال میں آج سے بہت بہتر پاکستان دیں گے، 2017 کے آخر تک بجلی کا بحران ختم ہو جائے گا، 2017 کے آخر تک صنعتوں کی ضرورت سے زیادہ بجلی دستیاب ہو گی، اسحاق ڈار۔
خیبرایجنسی : وادی تیرا میں فورسز کی کارروائی، 7 دہشت گرد ہلاک، ہلاک ہونے والوں میں کالعدم لشکر اسلام کا ترجمان صلاح الدین ایوبی بھی شامل، سیکیورٹی ذرائع۔
رحیم یار خان میں سائبیرین پرندوں کا شکار کرنے والا گروہ پکڑا گیا، شکاریوں کے قبضے سے 50 سائبیرین پرندے برآمد، گرفتار 15 شکاریوں کو عدالت میں پیش کر دیا گیا، پولیس۔
نئی دلی : کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی کے خلاف مقدمہ درج، آسیہ اندرابی پر بھارت کے خلاف تقریر کرنے کا الزام ہے، آسیہ اندرابی نے پاکستان کا جھنڈا لہرایا اور پاکستانی قومی ترانہ پڑھا تھا، بھارتی میڈیا۔
ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت، عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور ڈی سی او اوکاڑہ کو 14 اپریل کو طلب کر لیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے نظر بندی کا حکم کالعدم قرار دیا، وکیل ذکی الرحمان لکھوی۔
ڈیرہ بگٹی : پیرکوہ گیس فیلڈ کی 8 انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ، متاثرہ پائپ لائن سے کنواں نمبر 15 سے پلانٹ کو گیس فراہم کی جاتی تھی، سیکیورٹی حکام اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی جگہ پر روانہ، لیویز ذرائع۔
وزیراعظم کی صدارت میں پارلیمانی جماعتوں کے راہنمائوں کا اجلاس ختم، تحریک انصاف کے ساتھ حکومت کا جوڈیشل کمیشن کا معاہدہ آئین سے متصادم ہے، ایم کیو ایم نے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مخالفت کر دی، فاروق ستار۔
وزیراعظم کی صدارت میں پارلیمانی جماعتوں کے راہنمائوں کا اجلاس، وزیراعظم نے تمام سیاسی جماعتوں کو تحریک انصاف کے ساتھ جوڈیشل کمیشن پر اتفاق سے متعلق اعتماد میں لیا، قومی معاملات اور تمام مسائل پر سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتے ہیں، نواز شریف۔
ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیو ایم کا وفد وزیراعظم سے ملاقات کیلئے پہنچ گیا، وفد میں خالد مقبول صدیقی اور رشید گوڈیل بھی فاروق ستار کے ساتھ ہیں، اکرم درانی ، محمود خان اچکزئی، اعجازالحق اور عبدالقادر بلوچ بھی پہنچ گئے، اے این پی سے افرا سیاب خٹک اور غلام احمد بلور […]
ون ڈے کرکٹ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں، میں اپنی اننگز کھیل چکا، اب آرام کی ضرورت ہے، آپ کرکٹ کی ذمہ داری صرف ایک کھلاڑی پر نہیں ڈال سکتے ، 2003 اور 2007 کے ورلڈ کپ میں تو میں نہیں تھا ، اس وقت ٹیم کیوں ہار گئی ،مصباح الحق۔
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول تیار، 30 مئی کو انتخابات ہوں گے، 13سے 17 اپریل تک کاغذات نامزدگی جمع، 20 سے 25 اسکروٹنی ہو گی، 26 سے 28اپریل تک اپیل کی جا سکے گی، 4 مئی تک اپیلیں نمٹائی جائیں گی۔
کراچی : رینجرز نے عبید کے ٹو سمیت 8 ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا، ملزمان کو سخت دہشت گردی کی عدالت میں لایا گیا، ملزمان میں عبید کے ٹو، محمد فیضان، عبدالقادر، ساجد علی، مرتضی، حسیب، آصف اور عامر علی شامل ہیں۔
لاہور : چھت کے ملبے تلے سے 2 بچیوں کی لاشیں نکال لیں گئیں، بچیوں کی عمریں 3 سے 4 سال کے دوران ہیں، بچیوں کے باپ اکرام کی لاش بھی نکال لی گئی، ریسکیو ذرائع۔