حیات آباد میں امامیہ مسجد پر حملے کی ابتدائی رپورٹ جاری۔ ایف آئی آر میں کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈرز عمر نرے نامزد۔ عمر رف نرے آرمی پبلک اسکول پر حملے میں بھی ملوث ہے، رپورٹ
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی والدہ انتقال کر گئیں آئی ایس پی آر۔مرحومہ اے ایف آئی سی میں انتقال کر گئیں، ڈی جی آئی ایس پی آر۔تدفین بعد نماز عصر لاہور میں گراونڈ قبرستان لاہور میں ہوگی، آی ایس پی آر۔مرحومہ میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر اور کیپٹن ممتاز شریف تمغہہ بسالت کی […]
پشاور: 6 سے زائد حملہ آور ایف سی یونیفارم میں تھے، نمازی آخری سجدے میں تھے جب دھماکے شروع ہوئے، نمازیوں نے حملہ آوروں سے بندوقیں چھیننے کی کوشش بھی کی، عینی شاہد۔
قومی ایکشن پلان عملدرآمد سے متعلق ایپکس کمیٹی سندھ کا اجلاس، اجلاس میں گورنر اور وزیراعلی سندھ، کورکمانڈر، ڈی جی رینجر کی شرکت، ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں تین زونل ایپکس کمیٹیوں کے قیام سے متعلق امور پر گفتگو۔
پاکستان اور چین، دہشتگردی کے خاتمے پر متفق ہیں، چینی صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، چین پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، چین کے صدر اسی سال پاکستان آئیں گے، دورہ تاریخی ہو گا، چینی وزیر خارجہ۔
بدین : نامعلوم افراد نے ڈپٹی کمشنر چوک پر آویزاں ذوالفقار مرزا کے پوسٹر پھاڑ دیئے، نامعلوم افراد نے شہر میں آویزاں ذوالفقار مرزا کے بینرز بھی اتار کر سڑک پر پھینک دیئے۔
سینیٹ انتخابات، مسلم لیگ ن کو خیبر پختونخوا میں مشکلات کا سامنا، ن لیگ کے صوبائی صدر پیر صابر شاہ کا مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ، پیر صابر شاہ آج دوپہر پریس کانفرنس میں صوبائی صدارت چھوڑنے کا اعلان کریں گے، ذرائع۔
ملتان : محکمہ اوقاف کی زمین پر قبضے کا معاملہ، جاوید ہاشمی کے داماد سمیت 61 افراد پر مقدمہ درج، مقدمہ ایڈمنسٹریٹر اوقاف کی مدعیت میں تھانہ مخدوم رشید میں درج کیا گیا، پولیس مقدمے سے متعلق کوئی دستاویز فراہم نہیں کر رہی، ذرائع۔
سپریم کورٹ میں 21 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت، خیبرپختونخوا کی جانب سے عدالت میں جواب داخل کرا دیا گیا، وفاق اور دیگر صوبوں نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت مانگ لی، مہلت دی جائے تاکہ تمام درخواستوں پر ایک ساتھ جواب داخل کرایا جا سکے، اٹارنی جنرل۔