مبینہ پاکستانی دہشتگردوں کی کشتی کی تباہی کا بھارتی ڈراما بے نقاب ہو گیا، جس کشتی کو تباہ کیا گیا وہ شراب اور ڈیزل کے اسمگلروں کی نکلی، خود بھارتی اخبار نے اپنی وزارت دفاع کے دعوؤں کا پوسٹ مارٹم کر دیا۔
سزائے موت کے 8 مجرمان کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست عدالت کو بھیج دی گئی، کراچی جیل حکام نے محمد سعید، طلحہ حسین، شاہد حسین، خلیل احمد کے ڈیتھ وارنٹ کیلئے خط لکھ دیا۔
شکر گڑھ سیکٹر، بھارتی فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی جاں بحق، ایک رینجرز اہلکار اور 8 سال کا بچہ زخمی، 16 سالہ سمیرا گھر کی چھت پر تھی کہ فائرنگ کی زد میں آ گئی۔
حیدرآباد : ٹنڈو حیدر کے قریب نامعلوم افراد نے لڑکا اور لڑکی کو قتل کر دیا، لڑکا، لڑکی کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کیا گیا، ملزمان فرار، تلاش جاری، پولیس۔
پوری قوم کی نگاہیں آج کے اجلاس میں مرکوز ہیں، آج مسودے کو حتمی شکل دے کر قومی اسمبلی میں پیش کرنا چاہتے ہیں، بہت مشاورت ہو چکی، اب مزید بحث کی ضرورت نہیں، نواز شریف۔
وزیراعظم نواز شریف کا صدر ممنون حسین کو خط، 5 دہشت گردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کرنے کی سفارش، ملزمان میں محمد اکرام الحق عرف لاہوری، احمد علی عرف آصف عرف شیش ناگ شامل ہیں۔
اے پی سی میں خصوصی عدالتوں کے قیام کیلئے آئین میں ترامیم کی کوئی بات نہیں ہوئی، خورشید شاہ، اے پی سی میں صرف یہ طے ہوا تھا کہ خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں، خصوصی عدالتیں دہشتگردوں اور انکی مالی امداد کرنے والوں کیخلاف مقدمات سنیں گی، خورشید شاہ۔
ذکی الرحمان لکھوی کا معاملہ عدالت میں ہے، بھارت نے ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت پر غیر ضروری واویلا کیا، بھارت نے یقین دہائی کے باوجود سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقات سے آگاہ نہیں کیا، ترجمان۔
ممبئی حملہ کیس کے ملزم زکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی ختم کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل وزارت داخلہ نے دائر کی۔
لاہور : ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی لندن سے آنیوالی پرواز پی کے 758 کی کریش لینڈنگ، طیارے کے پہیے جام ہو گئے، مسافر محفوظ رہے، کریش لینڈنگ کے باعث طیارے کو معمولی نقصان پہنچا۔