کوئٹہ : حب سے کالعدم تنظیم لیاری گینگ وار کا شرپسند گرفتار، گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد، ملزم ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث تھا، ایف سی۔
لاہور: رپورٹ کے مندرجات میڈیا پر آنے پر ہیڈ کوچ وقار یونس ناراض، ہیڈ کوچ وقار یونس پی سی بی سے شکوہ کرنے ہیڈ کواٹر پہنچ گئے، میری رپورٹ پر سیاست کرنی ہے تو پوری رپورٹ منظر عام پر لائی جائے، وقار یونس۔
وزیراعظم کی ڈی چوک آج ہر صورت خالی کرنے کی ہدایت، مظاہرین خود جانا چاہیں تو راستہ فراہم کیا جائے، وزیرداخہ نے انتظامیہ اور پولیس کے افسران کو طلب کر لیا۔
ہیڈ کوچ وقار یونس نے ٹیم کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ پیش کر دی، ہیڈ کوچ وقار یونس کپتان شاہد آفریدی اور معین خان پر برس پڑے، بطور کپتان شاہد آفریدی ورلڈ کپ میں سنجیدہ نہیں تھے، وقار یونس کی رپورٹ، شاہد آفریدی ٹیم میٹنگز اور پریکٹس میں بھی شریک نہیں ہوتے تھے، رپورٹ۔
پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات میں بھارت خود ہی رکاوٹ بن گیا، پاکستانی انکوائری کو کھل کر کام کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، جے آئی ٹی کے ارکان کی نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی کے حکام سے ملاقات جاری۔
لاہور: رانا مشہود احمد کا محکمہ اسکول ایجوکیشن کے علاوہ تمام وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ، وزیراعلی پنجاب کو اپورٹس ، سیاحت اور ہائر ایجوکیشن کی وزارتوں سے استعفی بھجوا دیا گیا، وزیراعلی کو خط لکھا ہے تینوں اضافی وزارتیں واپس لے لیں، رانا مشہود احمد حسین۔
بھارتی ایجنٹ بول پڑا، پاکستان کیخلاف بھارتی سازشوں کا پردہ چاک، را بلوچستان میں بڑی سرگرمیوں کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی، کلبھوشن یادیو، 2001 دسمبر تک بھارتی نیوی میں فرائض انجام دیتا رہا، 2002 اور 2003کے دوران کراچی کے کئی دورے کئے، میں اس وقت بھی بھارتی بحریہ کا ملزم ہوں، بھارتی ایجنٹ، […]
ڈی چوک پر موجود دھرنے کے شرکا کو ہٹانے کیلئے آج رات آپریشن کا فیصلہ، آپریشن کا فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا، ریڈ زون میں واقع ڈی چوک پر گزشتہ تین روز سے دھرنا جاری ہے، ذرائع۔
برسلز: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آمد کے موقع پر احتجاج کا اعلان، احتجاج مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارت میں اقلیتوں سے زیادتی پر کیا جائے گا، کئی تنظیموں نے احتجاج میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، چیئرمین کشمیر کونسل یورپ۔
پیپلزپارٹی کی قیادت کا پنجاب حکومت کے سیکیورٹی انتظامات پر عدم اعتماد، بلاول بھٹو زرداری اپنی حفاظت کیلئے سندھ سے کمانڈو ساتھ لے گئے، سیکیورٹی کیلئے آنے والوں میں خواتین کمانڈوز بھی شامل ہیں، ایس ایس یو کے 20 سے 25 کماندوز بلاول بھٹو کیلئے لاہور میں موجود۔
راولپنڈی : جنید جمشید پر حملے کا مقدمہ 7 افراد کے خلاف درج، مقدمہ تھانہ ایئرپورٹ میں جنید جمشید کی مدعیت میں درج کیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں روانہ، ملزمان کو ایئرپورٹ سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل فوٹیج سے شناخت کر لیا گیا۔
پاکستانی ٹیم کو پٹھان کوٹ ایئربیس کے دورے کی اجازت نہیں دی، جائے وقوعہ کا کنٹرول انویسٹی گیشن ایجنسی کے حوالے ہے، پاکستانی ٹیم کو اجازت سے متعلق انویسٹی گیشن ایجنسی فیصلہ کرے گی، منوہر پارکر۔
لاہور دہشتگردی: ملتان شہر کے تمام سینما گھر اور تھیٹرز 3 روز کیلئے بند کر دئیے ، ڈی سی او، وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر اہم مقامات کی سیکیورٹی سخت، ڈی سی او۔