سانحہ ماڈل ٹاؤن، لاہور کی سیشن کورٹ کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم، سابق وزیر قانون پنجاب اور وزیراعلیٰ کے سابق سیکرٹری توقیر شاہ سمیت 21 افراد کیخلاف مقدمے کا حکم، ادارہ منہاج القرآن کی درخواست پر لاہور کی سیشن عدالت کا فیصلہ۔
لوئر دیر: خادگ زئی کے مقام پر پک اپ دریائے سوات میں جاگری، 7 افراد ڈوب گئے۔ 3 افتاد حالت میں نکال لئے، ایک بچی کی تلاش جاری، پولیس۔ ایک بچی سمیت 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، پولیس۔
آرمی چیف کی کوئٹہ میں حملے ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کی تعریف، دہشت گرد مایوسی میں پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، آپریشن ضرب عضب کے بعد دہشت گرد بھاگ رہے ہیں، آرمی چیف
اسلام آباد: ملک ماورائے آئین اقدام روکنے سے متعلق درخواست کی سپریم کورٹ میں سماعت، ریاستی ادارے اور اہل کار کوئی غیر آئینی اقدام نہ اٹھائیں، تمام ریاستی ادارے اور اہل کار آئین کے مطابق کام کریں، سپریم کورٹ۔
انشااللہ دس لاکھ پاکستانی اسلام آباد میں ہوں گے، مجھے بادشاہت کا خاتمہ ہوتا نظر آ رہا ہے، جیتنے والے اور ہارنے والے دونوں دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں، عمران خان۔
کوئٹہ : سمنگلی ایئربیس اور خالد ایئربیس کو کلیئر کر دیا گیا، دہشتگردوں کا حملہ ہوا تو فورسز تیار تھیں، اسی لیے فوری جوابی کارروائی کی گئی، 3 دہشت گردوں نے خود کو اُڑایا، 2 فورسز کے ہاتھوں مارے گئے، آئی جی بلوچستان
طاہرالقادری کو بھی محفوظ راستہ دیا جائے گا، گورنر پنجاب چوہدری سرور۔ معاملات کو سدھارنے کیلیے الطاف حسین اور گورنر سندھ عشرت العباد نے اہم کردار ادا کیا ہے، گورنر پنجاب۔
انقلاب مارچ ماڈل ٹاون سے اسلام آباد کی طرف روانہ ہو رہا ہے۔ طاہر القادری۔ آج سے شروع ہونے والا مارچ ملک کے مظلوم عوام کو ان کے آئینی حقوق دلائے گا، طاہرالقادری۔
آج مطلق العنان حکمرانوں کے دور کے خاتمے کا آغاز ہو گا، عمران خان۔ آزادی صرف جوجہد کے زریعے جیتی جاسکتی ہے۔ عمران خان کا ٹویٹ۔آج خود کو آزاد کرانے کا فیصلہ کن مرحلہ ہے، عمران خان کا پیغام۔
کراچی سے اسلام آباد اور لاہور جانیوالی تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ اسلام آباد میں فیول نہ ہونے کی وجہ سے پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ زرائع۔ کراچی سے اسلام آباد پی کے تین سو چھیاسی اور پی کے تین سو ایک بھی منسوخ کردی گئیں۔
لاہور: منہاج القرآن سیکریٹریٹ جانیوالی گلیوں کو مکمل بند کر دیا گیا۔ کنٹینرز میں مٹی بھر دی گئی ہے تاکہ ان کو ةٹایا نہ جا سکے۔ ایس پی سی آئی اے ٹیم کے ساتھ علاقے میں گشت کر رہے ہیں۔
اسلام آباد : ایکسپریس وے کو فیض آباد چوک کے قریب بند کر دیا گیا۔ ایکسپریس وے ایمبو لینسز اور دیگر گاڑیوں کیلیے بھی بند۔ سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے اسلام آباد کے اندرونی راستے بھی سیل۔