پاکستان کے شاہ حسین نے ٹم سلائفیلڈ کو شکست دے دی

کامن ویلتھ گیمز، پاکستان کے شاہ حسین نے نیوزی لینڈ کے ٹم سلائفیلڈ کو شکست دے دی۔

.....................................................

عیدالفطر کے تمام دن لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی

عیدالفطر کے تمام دن ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی، چاند رات سے یکم اگست تک لوڈ شیڈنگ نھیں ہوگی، وزارت پانی و بجلی

.....................................................

گلگت: کوہ پیما دوسری بلند چوٹی کے ٹو سر کرنے میں کامیاب

گلگت کے 6 کوہ پیما دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو سر کرنے میں کامیاب، ٹیم میں پاکستان کے، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے آٹھ تجربہ کار کوہ پیما شریک ہیں۔

.....................................................

کراچی: گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی

کراچی: گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی

کراچی: قائد آباد کے قریب گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڑ کی 8 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، فائر بریگیڑ حکام

.....................................................

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی طرف سے سانحہ ماڈل ٹاون کے حوالے سے حلفیہ بیان تیار

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی طرف سے سانحہ ماڈل ٹاون کے حوالے سے حلفیہ بیان تیار۔ حلفیہ بیان وزیراعلی کی طرف سے سیکریٹری عہدے کے افسر آج انکوائری ٹریبونل کے روبرو پیش کریں گے۔

.....................................................

پاکپتن اور اوکاڑہ کے لوگوں کا رائے ونڈ آپریشن میں ہلاک دہشتگرد کو دفنانے کی اجازت دینے سے انکار

پاکپتن اور اوکاڑہ کے لوگوں کا رائے ونڈ آپریشن میں ہلاک دہشتگرد کو دفنانے کی اجازت دینے سے انکار۔ زوالفقار کے ورثا اسکی تدفین پاکپتن میں ملکہ ہانس کے گاوں میں کرنا چاہتے تھے، لوگوں نے اجازت نہ دی۔

.....................................................

حماس اور اسرائیل کے درمیان 12 گھنٹے کی جنگ بندی کا وقت شروع ہو گیا

حماس اور اسرائیل کے درمیان 12 گھنٹے کی جنگ بندی کا وقت شروع ہو گیا۔ن جنگ بندی کے وقت سے پہلے اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں پر وخشینانہ بمباری۔ خان یونس پر حملے سمیت 8 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اب تک جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 879 سے تجاوز کر گئی۔

.....................................................

رحیم یار خان : لیاقت پور میں زہریلی شراب پینے سے چھہ افراد ہلاک، پولیس

رحیم یار خان : لیاقت پور میں زہریلی شراب پینے سے چھہ افراد ہلاک، پولیس۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق لیاقت پور اور امین آباد سے ہے، پولیس۔

.....................................................

کراچی: یوم القدس ریلی کی بس پر فائرنگ

کراچی: یوم القدس ریلی کی بس پر فائرنگ

کراچی: شارع فیصل، فائن ہاؤس کے قریب یوم القدس ریلی کی بس پر فائرنگ، گولیاں لگنے سے تین خواتین زخمی ہو گئیں، پولیس

.....................................................

کراچی: دھابیجی، گھارو اور پیپری پمپنگ اسٹیشنوں پر بجلی بحال

کراچی: دھابیجی، گھارو اور پیپری پمپنگ اسٹیشنوں پر بجلی بحال ہو گئی، واٹر بورڈ ذرائع

.....................................................

لاہور میٹرک بورڈ کے نتائج کا اعلان، محنت کش رضوان کی دوسری پوزیشن

لاہور میٹرک بورڈ کے نتائج کا اعلان، محنت کش رضوان دوسری پوزیشن لے اُڑا، قصور کا رہائشی محمد رضوان چوکیدار کا بیٹا ہے، آرٹس گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ محمد رضوان نے 988 نمبر حاصل کئے، پرائیویٹ طالب علم کے طور پر امتحان دیا۔

.....................................................

لاہور : تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور : تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

.....................................................

افغانستان : مسلح افراد کی فائرنگ، 15 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے ہرات میں مسلح افراد کی فائرنگ، 15 افراد ہلاک۔

.....................................................

کوئٹہ: سریاب روڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ

کوئٹہ: سریاب روڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق۔

.....................................................

پاکستان کے اسرار حسین کی سوئمنگ میں تیسری پوزیشن

پاکستان کے اسرار حسین کی سوئمنگ کے پہلے مرحلے میں تیسری پوزیشن، اسرار حسین نے مقررہ فاصلہ چار منٹ 31 اعشاریہ 76 سیکنڈ میں طے کیا،

.....................................................

لاہور: سروسز اسپتال سے 10 مہینے کا بچہ اغوا

لاہور: سروسز اسپتال سے 10 مہینے کا بچہ اغوا، بچے کا نام تیمور ہے۔

.....................................................

سندھ ہائی کورٹ: قاضی ظفر عباس کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لے لیا

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس قاضی ظفر عباس کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لے لیا، عدالت نے آئی جی سندھ، سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی رینجرز سمیت دیگر کو کل عدالت میں طلب کر لیا۔

.....................................................

کابل: افغان شہر ہرات میں فائرنگ

کابل: افغان شہر ہرات میں فائرنگ

کابل: افغان شہر ہرات میں فائرنگ، 2 غیر ملکی خواتین ہلاک، نا معلوم موٹر سائیکل سوار افراد فائرنگ کر کے فرار ہو گئے، خبر ایجنسی

.....................................................

الجزائر کا اپنے ایک طیارے سے رابطہ منقطع ہوگیا

الجزائر کا اپنے ایک طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا، برکینا فاسو سے ارنے والے طیارے سے ایک گھنٹے بعد رابطہ منقطع ہو گیا، خبر ایجنسی

.....................................................

مسلم لیگ ن کے رانا شعیب لاہور ہائی کورٹ میں پیش

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا شعیب لاہور ہائی کورٹ میں پیش، لاہور ہائی کورٹ نے رانا شعیب کی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ رانا شعیب پر پولیس اسٹیشن سے ملزمان چھڑانے کا الزام ہے، وزیر اعلی پنجاب اس سے پہلے واقعے کا نوٹس لے کر ان کی فوری گرفتاری […]

.....................................................

محمود خان اچکزئی پاکستان کے نمائندے کے طور پر افغانستان گئے

محمود خان اچکزئی پاکستان کے خصوصی نمائندے کے طور پر افغانستان گئے، اطلاعات تھیں کہ افغانستان سے کالعدم تحریک طالبان بڑے حملے کی تیاری کر رہی ہے، یہ اطلاعات بھی تھیں کہ افغانستان میں کوئی بڑا واقعہ ہو سکتا ہے۔ ایسی اطلاعات کے پیش نظر افغانستان کو باخبر کرنا چاہتے تھے، سلامتی کونسل غزہ میں […]

.....................................................

میں مرتے دم تک بھارتی رہوں گی: ثانیہ مرزا

مجھے کسی دوسرے ملک کا کہا جائے، یہ میرے لئے تکلیف دکہ ہے، میں مرتے دم تک بھارتی رہوں گی، ثانیہ مرزا

.....................................................

خان یونس: اسرئیل کا فضائی حملہ

خان یونس: اسرئیل کا فضائی حملہ

خان یونس میں اسرئیل کا فضائی حملہ، مزید 7 فلسطینی جاں بحق، خبر ایجنسی

.....................................................

رائیونڈ آپریشن میں ملنے والی موٹر سائیکلوں کے مالک کا پتہ چل گیا، انٹیلی جنس زرائع

رائیونڈ آپریشن میں ملنے والی موٹر سائیکلوں کے مالک کا پتہ چل گیا، انٹیلی جنس زرائع۔ موٹر سائیکلیں قصور کے علاقے الہ آباد کے رہائشی حافظ عمران کے نام ہیں، انٹیلی جنس زرائع۔