نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی یوم پاکستان پر مبارکباد، بھارتی وزیراعظم نے ٹوئٹر پر پاکستانی قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی، بھارتی میڈیا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا شمالی وزیرستان کا دورہ، شوال میں آپریشن کے آخری کرحلے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار، دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے، آرمی چیف جنرل شریف۔
کراچی : گورنر سندھ سے کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی ملاقات، سندھ خصوصاً کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال، گورنر سندھ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔
اسلام آباد : پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا جاری، پی آئی اے کارپوریشن تبدیلی کا بل ایجنڈے میں سرفہرست، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے میں مزید 6 بل بھی شامل ہیں، غیرت کے نام پر قتل کی روک تھام سے متعلق بل ایجنڈے میں شامل۔
اپوزیشن نے پی آئی اے نجکاری بل معطل کرنے کا مطالبہ کر دیا، حکومتی کمیٹی سے بات چیت میں مطالبہ پیش کریں گے، خورشید شاہ، حکومت پہلے پی آئی اے کا بل مشرتکہ مفادات کونسل میں بھیجے، خورشید شاہ۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز شروع ہونی چاہیے، شہریار خان، بھارت سے دو طرفہ کرکٹ بھارت حکومت کی اجازت نہ ملنے سے رکی، وسیم اکرم سے کلکتہ میں ملاقات ہوئی وہ ہمیشہ اچھا مشورہ دیتے ہیں، غیر ملکی کوچ رکھنے پر کوئی اعتراض نہیں، شہریار خان۔
لاہور: ناجائز اسلحہ کیس کی سماعت مصطفی کانجو اشتہاری قرار، عدالتی حکم پر مصطفی کانجو کی لودھراں میں جائیداد ضبط، مصطفی کانجو وارنٹ گرفتاری کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کا سندھ میں پیپلزپارٹی کیخلاف عوامی مہم کا اعلان، یکم اپریل سے عوامی اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں سندھ کے 5 اضلاع میں جلسے کیے جائیں گے، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس۔
پی آئی اے کو پبلک لمیٹڈ بنانے کا بل کل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا جاری، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے خورشید شاہ کے رہنمائوں سے رابطہ، خورشید شاہ کا شاہ محمود قریشی ، فاروق ستار، آفتاب شیر پائو سے رابطہ، خورشید شاہ کی کل اپوزیشن کے […]
حیدراباد: گو نواز گو نعرہ لگا کر تحریک کا آغاز کر دیا ہے، مولا بخش چانڈیو، پاکستان میں جمہوریت لرزتی اور کانپتی ہوئی ہے، آئین توڑنے والے کو باہر بھیج کر جمہوریت کیلئے خطرہ پیدا کیا گیا، مشرف پر بھروسہ نہیں کہ وہ واپس آئیں گے، مولا بخش چانڈیو۔