کراچی:نارتھ کراچی سلیم سینٹر کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے بچہ جاں بحق، پولیس۔ ڈمپر کی ٹکر سے ایک شخص زخمی بھی ہوا، پولیس۔ مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی ، پولیس۔
وزیر اعلی پنجاب کے استعفے کی قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن کا واک آوٹ۔ معاملہ کورٹ میں چل رہا ہے، اجازت نہیں دی جا سکتی، اسپیکر۔ عدالتی فیصلے کا انتظار کیا جائے، سپیکر رانا محمد اقبال۔
سپریم کورٹ میں لاہور ہائی کورٹ کے باہر قتل ہونے والی فرزانہ کیس کی سماعت۔ جب فرزانہ قتل ہوئی تو پولیس بھی وہیں موجود تھی، جسٹس عظمت سعید۔ ایک بھی پولیس والہ ہوائی فائر کر دیتا تو فرزانہ قتل نہ ہوتی، جسٹس عظمت سعید۔ کیا پنجاب پولیس نے سارا غصہ ماڈل ٹاون کیلیے رکھا تھا، […]
پشاور: اپوزیشن نے عمران خان کے بیان پر اسمبلی اجلاس سے واک آوٹ کر دیا۔ کیا اسمبلی عمران خان کی جاگیر ہے، ایم پی اے منور خان ایڈووکیٹ۔ عمران خان نے بار بار اسمبلی توڑنے کی دھمکی دی ہے، رکن صوبائی اسمبلی منور خان ایڈ وکیٹ۔
سپریم کورٹ میں عدلیہ مخالف بینرز کیس کی سماعت۔ڈپٹی اٹارنی جنرل خواجہ احمد حسین ڈی جی آئی بی اور وزارت داخلہ کی رپورٹ پیش کر دی۔آئی بی کی رپورٹ خفیہ ہے، ڈپٹی اٹارنی جنرل۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا پاکستان عوامی تحریک کے بیگناہ کارکنوں کو رہا کرنے کا فیصلہ، جن کارکنوں کے خلاف کیس زیر سماعت ہیں انکا فیصلہ عدالتیں کرینگی، ڈاکٹر طاہر القادری کو فول پروف سیکیورٹی دی جائے، وزیراعلیٰ پنجاب کی سی سی پی او کو ہدایت۔
چیف جسٹس کا حکومت سندھ کو 6 ماہ میں قبضہ کی گئی زمین واگزار کرانے کا حکم۔ کراچی کی 52 ہزار 130 ایکڑ سرکاری زمین پر صوبائی اور وفاقی اداروں کا قبضہ ہے، زوالفقار شاہ۔ کراچی میں 59 ہزار 803 ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضہ ہے، ممبر رکارڈ بورڈ آف ریونیو زوالفقار شاہ۔ چیف جسٹس […]