کراچی: ایف بی ایریا کے رہائشی محمد سجاد کے لاپتہ ہونے سے متعلق کیس کی سماعت، سندھ ہائی کورٹ نے حکم کی تعمیل نہ کرنے پر سیکرٹری دفاع کی تنخوا روکنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سیکرٹری دفاع کو شوکاز نوٹس بھی جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔
ترنول کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملہ پانچ افراد شہید، آئی ایس پی آْر۔ حملہ میں دو افسران اور تین شہری شہید ہوئے، آئی ایس پی آر۔ خودکش حملہ صبح نو بج کر بیس منٹ پر کیا گیا، ترجمان پاک فوج۔
خصوصی عدالت میں پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت۔ جو دستاویزات مانگ تہے ہیں، وہ نہیں دی جا رہیں، بیرسٹر فروغ۔ نہ جانے کیوں یہ دستاویزات چھپائی جا رہی ہیں، بیرسٹر فروغ نسیم۔
مزدور کی کم سے کم اجرت 10 ہزار سے بڑھا کر 11 ہزار کر دی گئی، سرکاری ملازمین کو 10 فیصد ایڈھاک ریلیف دینے کا فیصلہ، گریڈ ایک سے پندرہ تک کے ملازمین کو ماہانہ ایک ہزار روپے فکس میڈیکل الاونس دیا جائے گا۔
الطاف حسین کو حراست میں لینے کا معاملہ انتہائی حساس ہے، وزیر اعظم نواز شریف، اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بھی ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیا جائے۔ وزیر اعظم نواز شریف کو ن لیگ کے پارلیمانی اجلاس کے دوران الطاف حسین کو حراست میں لینے کی خبر پہنچائی گئی۔ ذرائع
پیمراہ ریگولیٹری باڈی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنا فرض ہے، جسٹس اعجاز الحسن کے ریمارکس۔ پیمراہ اور کیبل آپریٹرز کے خلاف انڈی پنڈنٹ میڈیا کارپوریشن لمیٹڈ کی درخواست کی سماعت۔
جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر نصر اللہ شجیع بالاکوٹ میں دریا میں ڈوب گئے، دریا میں ڈوبنے والے بچے کو بچانے کیلئے راہنما جماعت اسلامی نے چھلانگ لگائی۔
سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ میں عدلیہ مخالف پروگرام سے متعلق کیس کی سماعت۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدلیہ مخالف تمام پروگرام دیکھنا چاہتے ہیں، جسٹس اعجاز افضل
کراچی (خصوصی رپورٹ) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے کہا ہے کہ عوام کی بلا تفریق رنگ و نسل خدمت ایم کیو ایم کا طرہ امتیاز ہے قائد تحریک محترم الطاف حسین نے ہمیں ہمیشہ عوام خدمت کا درس دیا ہے آج انہیں تعلیمات کا نتیجہ ہے کہ حق پرست نمائندوں نے اپنے […]