پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کیلئے نئی ہدایات جاری کردیں، کراچی: گٹکا،پان کھانے والوں کا پرواز سے قبل معائنہ ہوگا کراچی: فضائی میز بانوں کو ماوتھ فریشنز کے لازمی استمعال کی ہدایات۔
اسلام آباد: ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی کا سرفراز مرچنٹ سے رابطہ، آپ بطور گواہ بیان ریکارڈ کرائیں انعام غنی کی سرفراز مرچنٹ سے بات چیت، آپ کو ایک اور سمن بھجوایا جارہا ہے، ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی۔
رضا ہارون کی پریس کانفرس پر ایم کیوایم کا پہلا ردعمل، منڈے کا منجن جاری ہے اسکرپٹ تو تبدیل کر لو، واسع جلیل، عوام کا وقت ضائع کر دیا گیا، واسع جلیل کا ٹوئٹ۔
مصطفی کمال اور انیس قائم خانی نے جو باتیں کیں وہ درست ہیں، ایم کیو ایم قائد کی پوجا کیلئے نہیں بنائی گئی تھی، صرف غرور، سرور اور انارہ گئی ہے، جب ہیپی آور ختم ہوتے ہیں تو معافی شروع ہوتی ہے، رضا ہارون۔
وزیر اعلی سندھ چانڈ کا اسپتال میں بچوں کو چوہوں کے کاٹنے پر برہم، چیف سیکرٹری کو واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے ہٹانے سے بات نہیں بنے گی، چوہے وارڈ کے اندر کیسے گئے، کوتاہی ناقابل برداشت ہے، وزیر اعلی سندھ۔
کراچی : حیدر عباس رضوی اور فیصل سبز واری بیرون ملک روانہ، دونوں رہنما ایم کیو ایم قیادت سے چھٹیاں لے کر گئے ہیں، حیدر عباس 2 ماہ کی چھٹی لے کر کینیڈا گئے ہیں۔
لاہور : وزیراعظم نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، وزیراعظم کی فضل الرحمان کو ملاقات کیلئے رائیونڈ آنے کی دعوت، ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کو حقوق نسواں بل پر اعتماد میں لیں گے۔
مصطفی کمال، انیس قائمخانی سمیت دیگر رہنماوں سے ملاقات ختم، ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات روانہ، ملاقات میں ایم کیو ایم پر مبینہ را فنڈنگ کے الزام کے حوالے سے بات چیت ہوئی، ڈاکٹر صغیر اور وسیم آفتاب بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ماضی کو بھلانا ہو گا تمام توجہ ورلڈ ٹی ٹونٹی پر ہے، ہمیں صلاحتیں بہتر کرنے کی ضرورت ہے، اچھا کھیل پیش کرنے آئے ہیں ٹیم کیلئے ہر طرح سے تیار ہوں، شعیب ملک۔
ہم نے بھرپور پریکٹس شروع کر دی ہے، کپتان شاہد آفریدی، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں تمام میچ اہم ہیں، ذہنی اور جسمانی طور پر بھارت آنے کیلئے تیار تھے، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا آغاز جیت سے کرنا چاہتے ہیں، شاہد آفریدی۔
کراچی: لیاری گینگ وار کے 5 کارندے اٹک سے گرفتار، گرفتار ملزمان نے زمین میں اسلحہ چھپا رکھا تھا، ملزمان کا ایک ساتھی کراچی مقابلے میں مارا جا چکا ہے، ترجمان آر پی او فخر سلطان۔
کولکتہ : قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹی 20 میں شرکت کیلئے کولکتہ پہنچ گئی، پاکستانی کرکٹ ٹیم کا وفد 25 ارکان پر مشتمل ہے، وزیراعلی ممتا بینرجی اور گنگولی پاکستانی ٹیم کا استقبال کریں گے۔
شہباز تاثیر کی بازیابی سے متعلق انکوائری رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش، شہباز تاثیر کو کسی آپریشن کے ذریعے بازیاب نہیں کرایا گیا، رپورٹ، آئی جی بلوچستان کو نوٹس جاری کرنیکا فیصلہ، ذرائع۔