حکومت کو اپوزیشن کے ٹی او آرز ماننا پڑیں گے، ہم بلاامتیاز احتساب چاہتے ہیں آغاز وزیراعظم سے ہو، ہم چاہتے ہیں بیٹھ کر بات ہو اور ٹی او آرز کا مسئلہ حل ہو، بلاول بھٹو۔
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطہ، پانامالیکس پر حکومت کمیٹی قائم کرنے کیلئے تیار، وزیر اطلاعات پرویز رشید نے خورشید شاہ کو یقین دہانی کرا دی، اپوزیشن کا پانامالیکس پر عدالتی کمیشن کیلئے قانون سازی کا مطالبہ۔
ایان علی کیس، مقتول کسٹم انسپکٹر اعجاز چوہدری کا ریکارڈ آج بھی پیش نہ ہوسکا، راولپنڈی : سیشن کورٹ نے پولیس کو ہر حال میں ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
فیصل آباد : پی پی رہنما راجہ ریاض احمد کاپی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ، زرائع ، 20 مئی کو فیصل آباد جلسے میں عمران خان کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
بنگلادیش کے قائم مقام ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، مطیع الرحمان کی پھانسی پر پاکستان کا شدید احتجاج، ترجمان دفتر خارجہ، بہتر تعلقات کی خواہش کے باوجود اقدامات پر افسوس ہے، ترجمان۔
کراچی: لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی تحقیقات میں نیا رخ، ڈی آئی جی سائوتھ زون نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی، ذرائع۔ تحقیقاتی کمیٹی تین سنیئر پولیس افسران پر مشتمل، ذرائع۔
آرمی چیف نے پانچ دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی، آرمی چیف نے سانحہ صفورہ میں ملوث دہشتگردوں کو سزائے موت کی توثیق کر دی، دہشتگرد سبین محمود کے قتل اور صفورہ بس حملے میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر۔
راولپنڈی : ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس، سیشن کورٹ میں درخواست دائر، درخواست مقتول سب کسٹم انسپکٹر کی اہلیہ کی جانب سے دائر کی گئی، میرے شوہر چوہدری اعجاز کو کرنسی اسمگلنگ کیس کے دوران قتل کیا گیا، درخواست۔
کرکٹر شرجیل خان کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکیاں، نامعلوم افراد فون کرکے پیسوں کا مطالبہ کر رہے ہیں، کچھ دنوں سے دھمکی آمیز کالز آ رہی ہیں، نامعلوم افراد جعلی ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، شرجیل خان۔
کراچی : نیب کا فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ، سابق چیئرمین نثار مورائی کے بارے میں ریکارڈ تحویل میں لے لیا، بھرتیوں، ٹھیکوں میں کروڑوں روپے کرپشن کے انکشافات۔
نہری پانی چوری کے واقعات میں اضافہ وزیراعلی پنجاب کا نوٹس، محکمہ آبپاشی کی 21 ڈویژنز کو ایک ایس آئی اور 4 سپاہی دینے کا فیصلہ، نہر سے پانی چوری کرنے پر انسداد دہشت گردی کی دفعات پر مقدمات کا حکم۔
کپتان کو اپنے ہی صوبے میں نوٹس مل گیا، ضلعی الیکشن کمیشن کا پی کے 8 جلسہ کرنے پر عمران خان کو نوٹس، پارٹی امیدواروں کی حمایت الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار۔
لاہور: ایم این اے کے ساتھیوں پر مقدمہ درج کرنے پر ایس ایس پی صوبہ بدر، 5 اپریل ایم این اے عالم دادلا لیکا کے ٹھیکیدار نے پولیس ملازمین پر تشدد کیا تھا، ایس ایچ او احسان اللہ نے ملزمان سے پیسے لے کر معاملہ رفع دفع کر دیا، ایس ایس پی نے مختلف رپورٹس […]