کراچی : ناجائز اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے کی سماعت، عدالت کا عزیر بلوچ کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم، ملزم کا چالان 14 روز میں جمع کرانے کا بھی حکم۔
اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کے لئے 7 سوال تیار کئے ہیں، میاں صاحب جواب دیں گے تو اس پر مزید سوال کئے جائیں گے، میاں صاحب کے لئے ضروری ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں جواب دیں، اعتزاز احسن۔
علی حیدر گیلانی کو لے کر آنے والا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل، علی حیدر گیلانی کو خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان لایا جا رہا ہے، علی حیدر گیلانی کو افغانستان میں آپریشن کے دوران بازیاب کرایا گیا تھا۔
اسلام آباد : اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس، قومی اسمبلی کے اجلاس سے متحدہ اپوزیشن کا واک آؤٹ، اپوزیشن اراکین ایوان سے باہر چلے گئے۔
لاہور: ہائیکورٹ میں فلم مالک پر پابندی کیخلاف درخواست کی سماعت، وفاق اور صوبائی حکومت کی طرف سے جواب داخل نہ کرانے پر عدالت برہم، عدالت کی حکومت کو 19 مئی تک ہر صورت جواب داخل کرانے کی ہدایت۔
لاہور: علی حیدر گیلانی افغانستان سے کل واپس آئیں گے، عبدالقادر جیلانی، افغان حکام کی جانب سے کاغذی کاروائی جاری ہے، کاغذی کاروائی کے باعث تاخیر ہو رہی ہے، عبدالقادر جیلانی۔
پنجاب کے چیف منسٹر ہاؤس میں بیٹھے اصل چھوٹو گینگ کا بھی صفایا کرنا ہو گا، چھوٹے میاں صاحب نے ایک سال میں 30 ارب روپے سستی روٹی کے نام پر تندور میں جھونک دیا، ان لوگوں کی اصل توجہ اپنی ذاتی کاروبار پر ہے، بلاول زرداری۔
کوئٹہ : بلوچستان یونیورسٹی کے قریب دھماکا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا یونیورسٹی کی پارکنگ میں ہوا، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو ٹیمیں موقع کی جانب روانہ۔
وزیراعظم نواز شریف کا یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد کا پیغام، اللہ کرے علی حیدر گیلانی جلد واپس گھر پہنچیں، علی حیدر گیلانی کی باحفاظت بازیابی باعث مسرت ہے، وزیراعظم۔
یوسف رضا گیلانی کے بیٹے حیدر گیلانی افغانستان میں بازیاب، افغان سفیر نے یوسف گیلانی کو بیٹے کی بازیابی سے آگاہ کیا، یوسف گیلانی کو افغان سفیر کی کال آئی ہے، بلاول بھٹو زرداری۔
فوجی عدالت کا سزائے موت کا حکم معطل ملزم کی اپیل سماعت کیلئے منظور، سپریم کورٹ نے ملزم کی اپیل سماعت کیلئے منظور کی، ابتدائی سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی، ملزم غفار کو 27 دسمبر 2009 کو دہشت گردی کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا۔
راولپنڈی: صدر ممنون حسین کا ایف آئی سی میں طبی معائنہ شروع ، راولپنڈی : ڈاکٹرز کچھ دیر میں صدر ممنون حسین کا معائنہ کریں گے، صدر کے بلڈ ٹیسٹ، ای سی جی عارضہ قلب سے متعلق دیگر ٹیسٹ ہوں گے۔