پی آئی اے ملازمین نے ہڑتال کی کال دی، حکومت نے ادارے کو لازمی سرور ایکٹ کے تحت پابند کیا، لازمی سرور ایکٹ کے تحت ادارے کا ملازم ہڑتال پر نہیں جا سکتا، مظاہرین طاقت کے زور سے ہڑتال کامیاب کرانا چاہتے تھے، پرویز رشید۔
پی آئی اے ملازمین کا احتجاج، فلائٹ آپریشن معطل 44 پروازیں منسوخ، دو ہزار سے زائد عمرہ زائرین سعودیہ میں پھنس گئے، بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو غیر ملکی ائیر لائنز سے لانے کے انتظامات۔
شرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت کی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت، کراچی: نیب نے شرجیل میمن کے خلاف رپورٹ جمع کرادی، وطن واپسی پر شرجیل میمن کو شامل تفشیش کیا جائے گا رپورٹ۔
اسلام آباد: چوہدری نثار کی زیر صدارت وزارت داخلہ کا اجلاس، امن و امان اور عالمی این جی اوز کے حوالے سے مختلف امور پر غور، نیکٹا، چیف کمشنر، آئی جی، ڈی سی ایس ایس پی سمیت دیگر حکام شریک۔
گوادر ہوشاب شاہراہ کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم کا خطاب، خراب سیکیورٹی صورتحال کے باوجود سڑک تعمیر کی جا رہی ہے، سڑکوں کی تعمیر کوئی کھیل تماشا نہیں حقیقی انقلاب لائیں گے، وزیراعظم۔
پی آئی اے ملازمین کے احتجاج میں فائرنگ کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات میں کافی حد تک کامیابی ملی ہے، ملنے والے خول فرانزک ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیے، ڈی آئی جی ایسٹ۔
حکومت پی آئی اے معاملے کو سنبھالنے میں ناکام ہو چکی ہے، احتجاج کرنیوالوں پر بہیمانہ تشدد قابل مذمت ہے، کراچی مظاہرے میں سیکڑوں لوگ تھے، آصف علی زرداری۔
وزیراعظم نواز شریف بلوچستان کے ایک روزہ دورے پر ہوشاب پہنچ گئے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، قومی سلامتی مشیر ناصر جنجوعہ بھی ہمراہ ہیں، وفاقی وزرا، گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
پی آئی اے کا مسئلہ: وزیراعلی سندھ کا وزیر ریلوے سعد رفیق سے رابطہ، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطالبات وزیراعظم کو بتائیں، وزیراعلی کی وفاقی کابینہ سے رابطے کی کوشش، بات صرف ریلوے وزیر سے ہو سکی۔
پی آئی اے میں سیاست ہو رہی ہے، وزیراعظم نواز شریف، پی آئی اے میں ہڑتال پاکستان کے ساتھ زیادتی ہے، پی آئی اے میں لازمی خدمات کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے، وزیراعظم۔
خورشید شاہ کے بھائی عبدالقادر شاہ کا وفاقی وزیر رانا تنویر احمد کو لیگل نوٹس، رانا تنویر نے ہم پر من گھڑت الزامات لگائے، وضاحت کریں، الزمات کی وضاحت نہ کی گئی تو ہائیکورٹ سے رجوع کرینگے، عبدالقادر شاہ۔
عمران خان کا 6 فروری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان، نجکاری معاملے پر پی آئی اے ملازمین کو مطمئن نہیں کیا گیا، پی آئی اے ملازمین کو معاملے پر سیاسی جماعتوں سے رابطہ کریں گے، عوام پر گولیاں برسانا حکمرانوں کی پرانی عادت ہے، کراچی میں ماڈل ٹائون کی تاریخ دہرائی گئی ہے، عمران […]