نادرا سے ووٹوں کی تصدیق پر کوئی اعتراض نہیں، خواجہ سعد رفیق، خواہش ہے کہ 3 ماہ میں کیس کا فیصلہ ہو جائے، میرے حلقے میں دوبارہ الیکشن ہو چکا ہے، سعد رفیق۔
آرمی چیف کا فیصلہ خوش آئند ہے، آرمی چیف نے توسیع نہ لینے کا اعلان کرکے افواہوں کو ختم کر دیا، ملک میں جنرلز کی اقتدار پر قبضہ کرنے کی روایت تھی، جنرل راحیل شریف کے فیصلے سے فوج کا وقار بلند ہوا، خورشید شاہ۔
کراچی : سانحہ بلدیہ کیس مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ مقامی عدالت میں پیش، 5 ملزمان تاحال مفرور ہیں، مفرور ملزمان میں حماد صدیقی، فاروق سلیم اور دیگر شامل ہیں، رپورٹ۔
رینجرز اختیارات میں اضافے کی سمری وزیراعلی سندھ کو ارسال، رینجرز اختیارات میں اضافے کی سمری 23 جنوری کو ارسال کی گئی، سمری میں رینجرز اختیارات میں 2 ماہ کے اضافے کیلئے کہا گیا ہے، ذرائع محکمہ داخلہ۔
کراچی: سیکریٹری ہیلتھ اور ینگ ڈاکٹرز کے مذاکرات کامیاب، ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا، ڈاکٹرز کی تنخواہوں کی ادائیگی جلد کر دی جائے گی، سیکریڑی ہیلتھ۔
مدت ملازمت میں توسیع پر یقین نہیں رکھتا، آرمی چیف، پاکستان کا مفاد سب سے اہم ہے، قومی مفاد کی ہر قیمت پر حفاظت کریں گے، جنرل راحیل شریف، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی خبریں بے بنیاد ہیں، آئی ایس پی آر۔
کراچی: اشتعال انگیز تقاریر پر قائد ایم کیو ایم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، فاروق ستار، ریحان ہاشمی سمیت 22 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، وسیم اختر کی ضمانت میں 16 فروری تک توسیع۔
کراچی: گزشتہ رات بموں کی جھوٹی اطلاع دینے والا رضوان گرفتار، ملزم نے 3 مختلف مقامات پر بم کی جھوٹی اطلاع دی تھی، ملزم کے عمل سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا، پولیس۔
بھارت نے پہلا بلائنڈ ایشیا کپ ٹی 20 کپ 45 رنز سے جیت لیا، فائنل میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 209 رنز کا ہدف دیا تھا، پاکستان بلائنڈ ٹیم 163 رنز بنا سکی۔
ٹنڈوالہ یار قلعہ چوک پر غباروں میں ہوا بھرنے والے سلنڈر میں دھماکہ، غبارے خریدنے والی دو بچیاں جاں بحق، نو بچوں سمیت 11 شدید زخمی، دھماکہ کے باعث موقع پر کھڑی موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ، زخمی بچوں کو ٹنڈو والہ یار کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
دہشتگرد افغانستان سے آئے اور طور خم سے پاکستان میں داخل ہوئے، چارسدہ حملے میں 4 دہشت گردوں کو مارا گیا، دہشتگرد رکشے کے ذریعے یونیورسٹی تک پہنچے، عادل اور ریاض نے دہشتگردوں کی معاونت کی، ڈی جی آئی ایس پی آر۔