شہید بھٹو کا نظریہ تھا کہ اقتدار کا سرچشمہ عوام ہے، آصف زرداری، کسی فرد یا ادارے کو اقتدار پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے، صرف پارلیمنٹ کو اختیار ہے عوام کیلئے آئین میں ترمیم کر سکے، عدلیہ کوئی قانون سازی نہیں کر سکتی، آصف زرداری۔
کراچی: ڈبل کیبن گاڑی کے مسلح افراد کی صدر میں فائرنگ، علاقے میں خوف، گاڑی سے ٹکر پر گارڈز نے فائرنگ موٹر سائیکل سوار پر تشدد کیا، پولیس کا وقعے کے دوران فائرنگ سے لاعلمی کا اظہار۔
یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ کی تفصیلی رپورٹ پی سی بی کو موصول، سیمپل بی ٹیسٹ کی درخواست دینے کا آج آخری دن ہے، جائزہ لینے کیلئے پی سی بی لیگل اور میڈیکل پینل کا اجلاس آج ہو گا، ذرائع۔
لاہور : آرمی چیف اپنی ملازمت مدت پوری کرکے ریٹائر ہو جائیں، لگتا ہے وزیراعظم اپنی غلطیوں کی وجہ سے مدت پوری نہیں کر سکیں گے، پیپلز پارٹی آرمی چیف کی مدت ملازمت کی توسیع کے حق میں نہیں ہے، اعتزاز احسن۔
کراچی: سانحہ صفورا کیس فوجی عدالت منتقل کرنے کا فیصلہ چیلنج ، کراچی : مقدمہ تحفظ پاکستان آرڈ یننس کے خلاف ہے درخواست گزار ، کراچی: عدالت نے 12 جنوری کو کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا
بنوں: تھانہ بشیہ خیل کی حدود سے 5 دہشتگرد گرفتار ایک فرار ، سی ٹی ڈی ، 20 بم، 2 کلو بارودی مواد ، 2 ڈیٹونیٹر کلاشنکوف اور 2 پستول برآمد ، سی ٹی ڈی ، بنوں : سیکڑوں کی تعداد میں کارتوس پرائما کارڈ اور فیوز بھی بر آمد ، سی ٹی ڈی۔
عالم دین کی پھانسی پر سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی، سعودی عرب کا ایرانی سفیر کو 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم، ایرانی سفیر کو احتجاجاً حکم دیا گیا، تہران میں سعودی سفارتخانہ نذر آتش ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا، عرب ٹی وی۔
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، خوف و ہراس کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، ریکٹر اسکیل پر زلزے کی شدت 2.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیمامرکز۔
بیت المال کا گردوں کے مرض میں متبلا خاتون کے علاج کرانے کا اعلان، عمرانہ کو ماہانہ خرچ بھی دیا جائیگا، راولپنڈی کی رہائشی عمرانہ 3 سال سے گردوں کے مرض میں متبلا ہے، ایم ڈی بیت المال عابد شیخ۔
لاہور: نیوایئر نائٹ پر فائرنگ کرنیوالے ملزم کی گرفتاری ایس ایچ او کو مہنگی پڑ گئی، ایس ایچ او مغلپورہ کو پولیس لائنز طلب کر لیا، ملزم نے گرفتاری کے دوران ایس ایچ او مغلپورہ کا گریبان پکڑ لیا تھا، ملزم پکڑنے کیلئے ناقص حکمت عملی بنائی گئی تھی، ڈی آئی جی آپریشن۔
پشاور: ضرب عضب میں 98.5 فیصد قبائلی علاقہ حکومتی عملداری میں آ گیا، 1.5 فیصد علاقے میں شرپسندوں کی صفائی کا آپریشن جاری ہے، قبائلی علاقوں سے دہشگردوں کے ٹھکانے ختم اور انہیں گرفتار کیا گیا، راجگال میں آپریشنز جاری ہیں، سیکیورٹی ذرائع۔
پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کی سالانہ رپورٹ جاری، 2015 میں ملکی سلامتی کی صورتحال میں غیرمعمولی بہتری، دہشتگرد حملوں میں 56فیصد ہلاکتوں میں 48 فیصد کمی، پی آئی ایف سی ایس ایس۔
پیرمحل : سی ٹی ڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار، گرفتار دہشتگردوں کی نشاندہی پر زمین کی کھدائی، کھدائی کے دوران ڈیڑھ کلو وزنی دیسی بم، 2 ڈیٹونیٹر دستی بم برآمد، سی ٹی ڈی۔
دعا ہے 2016 انسانیت کیلئے خوشیوں اور امن کا سال ثابت ہو، ہیلتھ انشورنس اسکیم عوام کیلئے نئے سال کا تحفہ ہے، وعدہ کیا تھا عوام کو ہیلتھ انشورنس کی رعایتی سہولت فراہم کریں، پرویز رشید۔
آرمی چیف نے مزید 9 دہشت گردوں کو سزائے موت توثیق کردی، 2016 میں بھی دہشت گردوں کو کوئی معافی نہیں ،پاکستان میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں، نئے سال کے پہلے دن پیغام۔