بھارتی وزیراعظم کا دورہ پاکستان، پی آئی اے نے چائے کا خرچہ برداشت کیا، بھارتی وزیراعظم کے ہمراہ وفد کے چائے کا خرچہ پی آئی اے نے ادا کیا، لاہور، مہمانوں کا 2 لاکھ 10 ہزار چائے کا بل پی آئی اے کو ادا کرنا پڑا، چائے کا خرچہ وفاق کی بجائے معاشی صورت حال […]
کراچی: دفعہ 144 کا نفاذ، ساحل سمندر کے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا، پولیس کی بھاری نفری شہریوں کو سی ویو آنے سے روکنے کیلئے لگا دی گئی، سی ویو اور اطراف میں کنٹینرز لگا کر سڑکیں بند کر دی گئیں۔
نوابشاہ: سائیں سرکار کا کارنامہ، اختیارات سے پہلے پروٹوکول مل گیا، منتخب بلدیاتی نمائندوں کو سرکاری پروٹوکول مل گیا، نوابشاہ سے پیپلزپارٹی کے امیدوار کو دو پولیس موبائل فراہم کر دی گئیں۔
وزیراعظم نے اسلام آباد میں قومی صحت پروگرام کا افتتاح کر دیا، قومی صحت کے تحت ایک کارڈ پر پورے خاندان کا علاج ہو گا، اب کسی کمزور فرد کو علاج کیلئے قرض نہیں لینا پڑے گا، غریب خاندانوں کا علاج اب حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیراعظم نواز شریف۔
پاکستان اور افغانستان کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر پہلا رابطہ، آرمی چیف کے دورہ افغانستان میں ہاٹ لائن قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جلد پاکستان اور افغانستان کے کورکمانڈر کی ملاقات ہو گی، آئی ایس پی آر۔
کراچی : نیشنل ہائی وے پپری موڑ پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق 2 افراد زخمی، ہلاک شخص کی شناخت اسلم کے نام سے ہوئی، افضل اور بوٹا خان زخمی، ریسکیو ذرائع۔
نوابشاہ: بختاور بھٹو زرداری نے ووٹ کاسٹ کر دیا، بختاور بھٹو نے میونسپل کمیٹی وارڈ 2 میں ووٹ ڈالا، ایم این اے ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو بھی بختاور کے ہمراہ تھیں۔
کوئٹہ: اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی، اکبر بگٹی کی قبر کی کشائی کے بعد صورتحال واضح ہو گئی، جمیل بگٹی، قتل کرنے والے تو پہلے تو اپنے موقف پر ڈٹ گئے تھے، قتل کرنے والے اب معافیاں مانگ رہے ہیں، جمیل بگٹی۔
پاکستان کی خوشحالی بلوچستان سے شروع ہو گی، بلوچستان کی پہلی خاتون اسپیکر راحیلہ درانی کو مبارکباد دیتا ہوں، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اکٹھے ہو کر کام کریں گے، وزیراعظم نواز شریف۔
کراچی : اے ٹی سی میں ڈاکٹر عاصم کیس کی سماعت 8 جنوری تک ملتوی، آئندہ سماعت پر مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم، ملزمان کے بیانات کی نقول آئندہ سماعت پر پیش کی جائیں، عدالت۔
اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات ختم، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ میڈیا سے بات کئے بغیر روانہ، رینجرز اختیارات کے حوالے سے امور زیربحث آئے۔