وی آئی پی پروٹوکول کا حکم نامہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے خود ہوا میں اڑا دیا، وزیراعلی خیبرپختونخوا 9 گاڑیوں کے ہمراہ مردان میڈیکل کمپلیکس پہنچ گئے، وزیراعلی کے دورے پر مردان میڈیکل کمپلیکس کے تمام دروازے بند کر دیے گئے، مریضوں کے لواحقین کو بھی میڈیکل کمپلیکس کے اندر نہیں جانے دیا جا رہا۔
وزیراعلی سندھ کی صوبائی وزرا سے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی، رینجرز اختیارات پر عدالت جانے کا فیصلہ وزیراعظم ملاقات سے مشروط، اسمبلی قرارداد کو مدنظر رکھ کر فیصلے کریں، اتفاقر رائے، وزیراعظم خودمختاری کی پاسداری کریں، اجلاس میں سندھ وزرا کا مئوقف، رینجرز محدود اختیارات کے تحت کام کر سکتی ہے اجلاس میں فیصلہ۔
ایف آئی اے کا غیرملکی ایئرلائن سے آنے والے پاکستانیوں کو قبول کرنے سے انکار، قوانین کی لڑائی نے 120پاکستانیوں کو مشکل میں ڈال دیا، سعودی عرب سے بے دخل پاکستانی شہری 3 گھنٹے سے لاہور ایئرپورٹ پر پریشان، مسافروں کی انتظامیہ سے بھی تلخ کلامی۔
نینشل ایکشن پلان کی بدولت امن کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، نیشنل ایکشن پلان کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے، نیشنل ایکشن پلان پر قوت اور عزم سے عملدرآمد جاری رہے گا، وزیر داخلہ چوہدری نثار۔
لاہور: پارٹی ضوابط کی خلاف ورزی پر ریاض فتیانہ کو شوکاز نوٹس، ریاض فتیانہ نے عمران خان کے علم میں لائے بغیر حمزہ شہباز سے ملاقات کی، ریاض فتیانہ نے پی پی 89 میں پارٹی ٹکٹ لینے سے انکار کیا ، تحریک انصاف نے ریاض فتیانہ سے جواب طلب کر لیا۔
ہم 5 سال کیلئے آتے ہیں کچھ سمجھ نہیں آتا اور وقت گزر جاتا ہے، وزیر اعظم۔ اب ہمیں کچھ کچھ سمجھ آنا شروع ہو گیا ہے، پاکستان میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنا چاہتے ہیں، کامیابی حاصل ہو رہی ہے، آج کا کراچی 7 سال پہلے والے کراچی سے کافی بہتر ہے، قیام […]
لاہور: یاسر شاہ کی پی سی بی میڈیکل ٹیم سے ملاقات، ملاقات کے بعد ڈاکٹرز آئی سی سی کے لیے موقف مرتب کریں گے، ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد رپورٹس کا جائزہ، ذرائع۔
عمران فاروق قتل کیس ملزمان کا جسمانی ریمانڈ کا معاملہ، اسلام آباد، کیس ڈیوٹی جج کی عدالت سے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت منتقل، ملزمان کو ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
جے ایف 17 تھنڈر کا سالانہ پیداواری ہدف پورا کر لیا گیا، رواں سال ایروناٹیکل کمپلیکس میں تیار 16 واں طیارہ فضائیہ کے سپرد، نئے سال سے ایروناٹیکل کمپلیکس کی پیداواری گنجائش بڑھانے کا فیصلہ، ترجمان۔
چوہدری صاحب سندھ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ہمیں کئی مرتبہ آزمایا گیا ہم ڈرنے والے نہیں، ایک شخص جو پتہ نہیں اپنے آپ کو کیا سمجھتا ہے کبھی پوچھنے نہیں آیا، آپ کی دعاوں سے اسے ہم مار دیں گے، قائم علی شاہ۔
یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر آئی سی سی نے عبوری طور پر معطل کر دیا، یاسر شاہ نے کمر کی انجری میں علاج کرایا تھا، جس کی کوئی دوا اثر انداز ہو سکتی ہے، یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ 13 نومبر کو لیا گیا تھا، آئی سی سی۔