بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا طیارہ لاہور ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیا، وزیراعظم نواز شریف لاہور ائیر پورٹ پہنچ گئے، لاہور: ایئر پورٹ کی سیکیورٹی پاک فوج اور رینجر نے سنبھال لی۔
اسلام آباد: چیئرمین نیب نے مرید کاظم کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، پی پی سابق صوبائی وزیر مرید کاظم کی درخواست مسترد، مرید کاظم کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا۔
پشاور: پی ٹی آئی کی مہر تاج روغانی ڈپٹی اسپیکر کے پی کے اسمبلی منتخب، پی ٹی آئی رکن اسمبلی مہر تاج روغانی نے 77 ووٹ حاصل کئے، اپوزیشن کے ارباب اکبر حیات کو 37 ووٹ ملے، ی ٹی آئی کی مہر تاج روغانی نے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کا خلف اٹھا لیا۔
کراچی: نیب کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ، نیب نے کلیکٹر پلانگ گلشن اقبال ندیم خان کو حراست میں لے لیا، ندیم خان پر غیر قانونی نقشے پاس کرنے اور الائٹمنٹ کا الزام ہے، ذرائع۔
کراچی : رینجرز کی ڈاکٹر عاصم کیس کے تفتیشی افسر کو ہٹانے کی درخواست، رینجرز نے متفرق درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کر دی، ڈی ایس پی الطاف حسین کیس خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، درخواست۔
کراچی : توہین عدالت کیس، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی ہائیکورٹ پہنچ گئے، اعلیٰ پولیس افسران بھی عدالت پہنچنا شروع، آئی جی سندھ پر توہین عدالت کیس میں آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان۔
آرمی چیف سے افغانستان میں متعین امریکی فوج کے سربراہ کی ملاقات، جنرل کمبیل سے ملاقات میں علاقائی سیکورٹی ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، آئی ایس پی آر۔
ڈاکٹر عاصم اور رینجرز کے وکلا میں تلخ کلامی، ڈاکٹر عاصم کیس کا فیصلہ محفوظ، گواہ یوسف ستار کا بیان مشکوک ہے، تفتیشی افسر، ڈاکٹر عاصم کیس کا فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔
پلاٹینئم کیٹیگری کے انتخاب کا مرحلہ ختم، پلاٹینئم کیٹیگری تیسرے مرحلے میں کراچی کنگز نے سہیل تنویر کو منتخب کر لیا، شعیب ملک، شکیب الحسن اور سہیل تنویر کراچی کنگز میں شامل۔