میاں منشا کی سینٹ جیمز ہوٹل خریدنے پر تحقیقات شروع کر دی، ایف بی آرحکام، ہمارے پاس کچھ شواہد ہیں لیکن ان کو ابھی پیش کرنا قبل از وقت ہو گا، ایف بی آر، آپ نے تحقیقات ہماری ہدایت پر شروع کی تھیں لیکن ہمیں آپ بتا نہیں رہے، سلیم مانڈوی والا۔
وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی ملاقات، پاک ایران تعلقات اور مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون پر بات چیت، خطے کو غیر مستحکم کرنے والوں کیخلاف ملکر جدوجہد کی ضرورت ہے، ویزرداخلہ۔
غیرت کے نام پر ایک اور حوا کی قتل، ہولناک سانحے کا معمہ حل ہو گیا، سات روز بعد پولیس نے ملزمان کا سراغ لگا لیا، 15 سالہ امبرین کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار، آبیٹ آباد میں روخ فرسا سانحہ، لڑکی کو جلا دیا، اپنوں اپنی بچی کو زندہ جلا دیا۔
لاہور: پی آئی اے کے نام پر جعلی ہائوسنگ سوسائٹی بنانے کا انکشاف، جعلی ہائوسنگ سوسائٹی کے نام پر ملازمین کو بڑا چونا لگا دیا گیا، جعلی ہائوسنگ سوسائٹی عثمان خان نے ایم وی سی کے اشتراک سے شروع کی، دستاویزات، جعلی ہائوسنگ سوسائٹی کیخلاف، پی آئی اے کے شعبہ لیگل سروسز نے تحقیقات کیں۔
تحریک انصاف نے سردار سورن سنگھ کی جگہ روی کمار کو اقلیتی نشست کیلئے نامزد کر دیا، اقلیتوں کیلئے مخصوص نشست پر روی کمار کا نمبر تیسرا تھا، دوسرے نمبر پر موجود بلدیو کمار سورن سنگھ قتل کیس میں نامزد ملزم ہیں، اقلیتی نشست سردار سورن سنگھ کے قتل کے بعد خالی ہوئی تھی۔
ایبٹ آباد : مکول میں امبرین کو زندہ جلانے والے 10 ملزمان گرفتار، امبرین کو جرگہ نے زندہ جلانے کا حکم دیا تھا، سات روز بعد پولیس اندھے قتل کا سراغ لگانے میں کامیاب۔
سابق چیئرمین سینیٹ کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کا حکم دیدیا گیا، ایف آئی آر دیکھ کر اپنا لائحہ عمل بناؤں گا، میرے خلاف غلط ایف آئی آر درج کی گئی ہے، نیئر حسین بخاری۔
حکومت نے اپوزیشن کے ٹی او آرز مسترد کر دیئے، کرپشن کی تحقیقات کیلئے اپوزیشن کے ٹی او آرز جامع نہیں، حکومت کا موقف، چوہدری نثار اور زاہد حامد آج شام حکومت کا موقف پیش کریں گے۔
اسلام آباد: سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کے خلاف مقدمہ درج ہے، نیئر حسین بخاری پر مقدمہ پولیس اہلکار کو تھڑ مارنے پر درج کیا گیا، سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں روانہ، پولیس ذرائع۔
وزیراعظم کا کل کا خطاب مناسب نہیں تھا، وزیراعظم کو اس طرح کا طرز گفتگو اختیار کرنا زیب نہیں دیتا، وزیراعظم کی ایسی گفتگو اپوزیشن کے فائدے میں جائے گی، پاناما لیکس الزامات پر 2 ممالک کے وزرائے اعظم استعفی دے چکے، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ۔
سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مار دیا، نیئر حسین بخاری نے تلاشی لینے پر پولیس اہلکار کو زردوکوب کیا، پولیس اہلکار کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں، پولیس حکام۔
لاہور : پاکستان بار کونسل نے پانامالیکس پر حکومتی ٹی اوآرز مسترد کر دیئے، پاکستان بار کونسل کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ، پانامالیکس پر حکومتی ٹی اوآرز ناقابل سمل ہیں، سب کا یکساں احتساب ہونا چاہیے، پاکستان بار کونسل کا اجلاس۔