پشاور : مردان کے علاقے درکلے سے 2 اہم دہشت گرد گرفتار، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ملزمان سے 2 عدد خودکش جیکٹ الیکٹرانک سامان اور موٹر سائیکل برآمد، سی ٹی ڈی۔
لاہور : این جی اوز کی مبینہ فنڈنگ کیخلاف سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست، عالمی خفیہ ایجنسیاں این جی اوز کی آڑ میں کارروائیوں میں مصروف ہیں، عدالت غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث این جی اوز کو بند کرنے کا حکم دے، درخواست۔
وزیرداخلہ چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ باٹن کی ملاقات، اسلام آباد، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ، خطے کی سیکورٹی سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت۔
راولپنڈی میں 45 سالہ شخص کا بیہمانہ قتل، لاش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل، ملزمان نے 45 سالہ شخص کو بیس بال کے بیٹ مار کر قتل کیا، دو موٹر سائیکل پر سوار 4 ملزمان نے قتل کیا۔
الیکشن ٹربیونل نے این اے 118 انتخابی عذرداری کیس کا فیصلہ سنا دیا، انتخابی ٹربیونل نے پی ٹی آئی کے حامد زمان کی پٹیشن مسترد کی دی، این اے 118 سے مسلم لیگ ن کے ملک ریاض کامیاب ہوئے تھے، این اے 118 سی پی ٹی آئی کے حامد زمان الیکشن ہارے تھے۔
آصف زرداری کی بریت تحریک انصاف کا نیب ختم کرنے کا مطالبہ، بریت سے ثابت ہوا نیب میں آزادانہ کام کی صلاحیت نہیں، نیب کرپشن کے مجرموں کے خلاف تحقیقات میں آزاد نہیں، نیب کے کردار پر پارلیمنٹ میں بحث ناگزیر ہو چکی ہے، پی ٹی آئی۔
چیف جسٹس: سندھ ہائیکورٹ نے دو ججز کو جبری ریٹائر کردیا، ضابطہ اخلاق خلاف کی ورزی نوشہروفیروز کے 2 ایڈیشنل ججز جبری ریٹائر، کراچی: ججز میں آصف سومرو اور عابدہ پروین شامل
سندھ ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت، وفاق نے جواب جمع کرا دیا، 73 کے آئین کے مطابق وفاق صرف آئی جی کا نام تجویز کر سکتا ہے، سندھ پولیس میں تقرری کا اختیار بھی حکومت سندھ کا ہے، وفاق کا جواب۔
الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس، بلدیاتی انتخابات میں 62 پولنگ اسٹیشنر پر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ، 7 ہزار 752 پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے، آئی جی اسلام آباد، رینجرز اور ایف سی کے 600 سے زائد اہلکار بھی تعینات کرنے کی تجویز ، پنجاب ، آزاد کشمیر کی […]