بنگلا دیش میں پھانسیوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع، لاہور، قرارداد اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے جمع کرائی، پاکستان کے حامیوں کو پھانسی کی سزائیں دی جا رہی ہیں، متن، صلاح الدین قادر اور علی احسن مجاہد کی پھانسیوں کی مذمت کرتے ہیں، متن، حکومت سفاکانہ طرز عمل روکنے میں کردار ادا کرے، […]
کراچی: پرانی سبزی منڈی میں رینجرز کا آپریشن، 30 سے زائد مشتبہ افراد زیر حراست، آپریشن کے دوران جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ذرائع۔
ایبٹ آباد کے گائوں پونہ میں پہاڑ میں شگاف پڑنے سے لینڈ سلائیڈنگ، اکتوبر کے زلزے کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری، درجنوں مکان زد میں، رابطہ سڑکیں تباہ، نقل مکانی شروع۔
وزیرداخلہ چوہدری نثار کا جہلم میں امن کی خراب صورتحال کا نوٹس، جہلم میں فوج تعینات کی جائے، وزیرداخلہ کا حکم، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، فوج پنجاب حکومت کی رہنمائی میں ذمہ داری پوری کرے، وزیرداخلہ۔
کراچی: ماڈل ایان علی کے بیرون ملک فرار کا امکان سیکورٹی سخت، ماڈل ایان علی اور قریبی ساتھیوں کی سخت نگرانی شروع، ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر کو الرٹ کر دیا گیا، ذرائع۔
نجی طیاروں سے سفر کرنیوالوں کے لئے ایمیگریشن کنٹرول نہ ہونے کا نوٹس، ایف آئی اے نجی طیاروں کے مسافروں کے لئے نظام واضح کرے، وی آئی پیز سمیت تمام افراد کو ایمیگریشن کے مراحل سے گزارا جائے، چوہدری نثار۔
پاک بھارت سریز بچانے کے لئے جائلز کلارک کی آخری کوشش، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ جائلز کلارک دبئی پہنچ گئے، بھارتی بورڈ کے سربراہ اور چیئرمین پی سی بی کی آج ملاقات متوقع۔
ّآصف علی زرداری نے دبئی میں طلب کیا گیا اجلاس ملتوی کردیا، امین فہیم کی نماز جنازہ میں بلاول بھٹو اور وزیراعلی سندھ شریک ہونگے،کراچی: اجلاس امین فہیم کے انتقال کے باعث ملتوی کیا گیا، کراچی اجلاس دبئی میں آج رات طلب کیا گیا تھا
لاہور : ماڈل ایان علی کی بریت کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست، ثبوت نہ ہونے کے باوجود بریت کی درخواست مسترد کی گئی، سیشن عدالت کا بریت کے خلاف فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، ایان علی۔
چلاس: علی الصبح دہشت گردوں کا جل تھانے پر حملہ ناکام، پولیس کی جوابی کارروائی نے حملہ ناکام بنا دیا، فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے جاری رہا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس۔
کراچی : بلدیہ کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں رینجرز سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ، تین اہلکار شہید، ایک زخمی، رینجرز اہلکار مسجد کے باہر نماز جمہ کی سیکیورٹی پر تعینات تھے، فیروز شاہ۔
بماکو: مغربی افریقا کے ملک مالی میں دو افراد نے ایک ہوٹل میں 170 مہمانوں اور عملے کے ارکان کو یرغمال بنا لیا، یرغمال بنائے گئے افراد میں 140 مہمان اور 30 ملازمین شامل ہیں، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، خبرایجنسی۔