حساس اداروں نے لاہور سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایک ایجنٹ کو گرفتار کر لیا، ملزم الیاس سابقہ پولیس اہلکار اور سرحدی گاؤں کا رہائشی ہے، ملزم 8 سال میں 20 بار بھارت جا چکا ہے، ملزم سے حساس مقامات کے نقشے اور دیگر دستاویزات برآمد۔
الیکشن کمیشن نے مجھ سے نہیں، قوم کے ساتھ مذاق کیا ہے، الیکشن کمیشن کم از کم میرے سوالوں کے جواب دے یہ میرا حق ہے، سوائے موجودہ الیکشن کمشنر کے چاروں صوبائی ممبر دھاندلی میں ملوث تھے، عمران خان۔
قاتلانہ حملے میں زخمی عبدالرشید گوڈیل کو سرجیکل آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا، عبدالرشید گوڈیل کو انتہائی سیکیورٹی میں وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ میں نے آئینی ادارے کی توہین کی ہے، اگر آئینی ادارہ کرپشن کرے تو کیا اس کو چھوڑ دیں، کیا منتخب نمائندے کو اس بنیاد پر چھوڑ دیں کہ وہ جیت کر آیا ہے، الیکشن کمیشن سے جواب لینا میرا حق ہے، عمران خان۔
پشاور: قومی ایکشن پلان پر عمل رآمد، فاٹا میں 703 مدرسے بلیک لسٹ قرار، پشاور بلیک لسٹ قرار دیئے جانے والے مدرسوں کے خلاف جلد کاروائی متوقع، سب سے زیادہ 292 غیررجسٹر مدرسے شمالی وزیرستان میں ہیں، ذرائع، جنوبی وزیرستان میں 204 غیر رجسٹر مدرسے ہیں، ذرائع۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خط کا جواب دے دیا، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، کسی سیاسی جماعت کو جوابدہ نہیں، عمران خان الیکشن کمیشن سے اس طرح وضاحت نہیں مانگ سکتے، الیکشن کمیشن، خط کا جواب سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے دیا گیا، ذرائع۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے نیا امدادی پیکج منظور کر لیا، پاکستان کو 2015 سے 2019 تک سالانہ ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ملیں گے، رقم انفراسٹرکچر اور اداروں کی اصلاحات پر خرچ ہوں گی۔
آرمی ہیلی کاپٹرز کی کاروائی، کئی دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاع، کاروائی شوال کے علاقے گرباز میں کی گئی، کاروائی میں دہشتگردوں کے ٹھکانے اور اسلحہ کا ذخیرہ تباہ، آئی ایس پی آر۔
کراچی: ناظم آباد 4 نمبر پولیس اہلکار ڈکیتی کرتے ہوئے گرفتار، ڈی ایس پی ناظم آباد، پولیس اہلکار کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل محمد امین کے نام سے ہوئی، ڈی ایس پی ناظم آباد۔
لاہور ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما قاسم ضیا کی ضمانت کیلئے درخواست دائر، الزام بے بنیاد ہے، کوئی ادائیگی نہیں کرنی، ضمانت منظور کی جائے، درخواست میں موقف۔
رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی چین کی منڈیوں میں مندی کا رجحان، شنگھائی مارکیٹ 6.41 فی صد گر گئی، ہانگ کانگ کی مارکیٹ بھی اوندے منہ گر گئی، اسٹریلیا کی مارکیٹ ابتدائی نقصان کے بعد سنبھلنے میں کامیاب، جاپان کا نکئی انڈیکس بھی 4 فیصد کے ابتدائی نقصان کے بعد سنبھل گیا، پہلے […]
ایم کیو ایم نے استعفوں کی واپسی پر اتفاق کر لیا، حکومتی نمائندوں اور ایم کیو ایم کے درمیان مذاکرات کامیاب، ایم کیو ایم کی شکایات دور کرنے کیلئے کمیٹی کے قایم پر اتفاق۔
وزیراعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم کا کراچی آپریشن پر تحفظات کا اظہار، آپریشن میں صرف ایم کیو ایم کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، ایم کیو ایم کے وفد کی وزیراعظم سے بات چیت، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آپریشن کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں کیا جا رہا۔
کابینہ اجلاس میں بھارت کی جانب سے شرائط عائد کر کے مذاکرات کا عمل معطل کرنے پر تشویش، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے پاک بھارت مذاکراتی عمل کی منسوخی سے متعلق اجلاس کو بریف کیا، ذرائع، بھارت کی مرضی کے ایجنڈے کے تحت بات چیت کا فائدہ نہیں تھا، بھارت کی ڈکٹیشن کو کسی صورت […]
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان کا جی ایچ کیو کا دورہ، پاک فضائیہ کے سربراہ کی آرمی چیف سے ملاقات، ملاقات میں شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن پر تبادلہ خیال۔
کراچی : انسداد دہشتگردی عدالت سے دھماکا خیز مواد رکھنے کا ملزم فرار، ملزم تنویر کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں دھماکا خیز مواد رکھنے کا مقدمہ درج ہے، ملزم کو جیل سے مقدمے کی سماعت پر انسداد دہشتگردی عدالت لایا گیا تھا۔