جو فیصلہ کل آیا ہے ہم اس کا احترام کرتے ہیں، اتفاق نہیں کرتے، پاکستان کا قانون ہمیں بڑی عدالت میں جانے کا حق دیتا ہے، عمران خان کی جماعت میں ڈکٹیٹر شپ ہے، اس لیے انہیں کامیابی نہیں ملتی، ٹربیونل کے فیصلے میں کہیں بھی سردار ایاز صادق کی کسی بے ضابطگی یا خلاف […]
کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پنجاب کے دورے پر کل لاہور پہنچے گے، ذرائع، بلاول بھٹو زرداری ایک ہفتہ بلاول ہائوس لاہور میں قیام کریں گے، دورہ لاہور میں بلاول بھٹو پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنمائوں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے، ذرائع۔
این اے 122 کا فیصلہ قانونی عمل ہے، وزیراعظم، تمام سیاسی جماعتوں کو اس کا احترام کرنا چاہیے، مسلم لیگ ن فیصلے پر قانون کے مطابق اپنا حق استعمال کرے گی، وزیراعظم۔
بھارت نے پاک بھارت مذاکرات کیلئے پیشگی شرط رکھ دی، جب بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت ہو گی کوئی تیسرا فریق شامل نہیں ہو گا، سرتاج عزیز صرف دہشت گردی پر بات کرنے دلی آئیں ان کا خیر مقدم کرینگے، سشماسوراج۔
این اے 122 فیصلہ موخر کئے جانے کا امکان، فیصلہ ابھی سنایا تو امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے، پولیس حکام کی الیکشن کمیشن کو بریفنگ، الیکشن کمیشن کے باہر پی ٹی آئی اور ن لیگ آمنے سامنے، پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں کے شدید نعرے، کاوکنوں کی ہاتھا […]
پاکستانی قیادت سے حریت رہنمائوں کی ملاقات روایت ہے، پرویز رشید، سرتاج عزیز کو حریت رہنمائوں سے نہ ملنے کا بھارتی مشورہ قبول نہیں، مسئلہ کے حل میں پاکستان کشمیریوں کو اصل فریق سمجھتا ہے، پاکستان مذاکرات کیلئے تیار ہے ، کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں لگائی، مذاکرات کی گیند اب بھارت کے کورٹ […]
پاک بھارت مذاکرات سے قبل، بھارت نے شرائط پیش کرنا شروع کر دیں، سرتاج عزیز کو پیغما بھجوا دیا کہ حریت رہنماؤں سے ملاقات نہ کریں، دورہ بھارت میں سرتاج عزیز کی کشمیری رہنماؤں سے ملاقات نامناسب ہے سرتاج عزیز کی حریت رہنماؤں سے ملاقات اوفا معاہدے کی خلاف ورزی ہے، بھارتی دفتر خارجہ۔
ادارہ برائے مہاجرین کا پاکستان میں کچھ آپریشنز بند کرنے کا فیصلہ، افغان مہاجرین کے 127 میں سے 50 اسکول بند کر دیے گے، مہاجر بچوں کو مڈل کے بجائے پرائمری تک تعلیم دی جائے گی، مہاجرین کیلئے نکاسی آب کا منصوبہ بھی بند کیا جا رہا ہے،دنیا بھر میں مہاجر ین کیلئے اقوام متحدہ […]
حساس اداروں کے جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں چھاپے، کاوائی میں کالعدم تنظیموں سے وابستہ 148 افراد گرفتار، ملتان، رحیم یار خان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان اور تونسہ میں کاروائی کی گئی، کئی افراد افغان جیلوں میں قید رہے، گرفتار افراد نے افغانستان سے ٹریننگ حاصل کی تھی۔
عبدالرشید گوڈیل کو وینٹی لیٹر سے ہٹائے ہوئے 6 گھنٹے گزر گئے، عبدالرشید گوڈیل کی حالت میں بتدریج بہتری، عبدالرشید گوڈیل کے ہاتھ، پائوں اور آنکھوں میں حرکت محسوس کی گئی، ترجمان اسپتال۔
کراچی میں اسٹیڈیم روڈ پر صحافیوں کا نجی اسپتال کی انتظامیہ کیخلاف احتجاج، اسٹیڈیم سے نیو ٹائون تک ٹریفک بلاک، اسپتال کے سیکورٹی گارڈ کے مبینہ تشدد کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے، پولیس نے صحافیوں پر 2 گارڈز کو حراست میں لے لیا۔
کراچی کے علاقے منگھوپیر سلطان آباد میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن، گھر گھر تلاشی کے دوران 25 افراد زیر حراست، کچھ جرائم پیشہ افراد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گے، پولیس۔
کراچی آپریشن کسی بھی قیمت پر بند نہیں ہو گا، وزیر اعظم، پارسی برادری پاکستان کا فخر ہے، کراچی اور پورے ملک کو اسلحے سے پاک کریں گے، کراچی میں نجی ملیشیا کے خلاف بھی آپریشن شروع ہونے والا ہے، کراچی میں آپریشن صرف کرمنلز کے خلاف ہے، جرائم پیشہ افراد کا تعلق کسی بھی […]
رشید گوڈیل پر حملہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم، وزیر داخلہ پنجاب پر حملے کے ملزموں تک ہاتھ پہنچ چکا ہے، دہشت گرد ہر لحاظ سے پسپا ہو رہے ہیں، کراچی امن و امان ہماری پہلی ترجیح ہے، وزیر اعظم۔
سانحہ اٹک میں ملوث ہونے کے شبہے میں گرفتار دہشتگرد شعیب چیمہ سے متعلق مزید انکشافات سامنے آگئے، شعیب چیمہ نے دہشتگردی کی تربیت افغانستان سے حاصل کی، شعیب چیمہ بارودی مواد اور بم بنانے کا ماہر ہے، ذرائع۔
ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل حملہ کیس کی تحقیقات، تحقیقات کیلئے بنائی گئی کمیٹی نے رشید گوڈیل کی اہلیہ کا بیان رکارڈ کر لیا، گاڑی کے شیشے کالے ہونے کے باعث بھی ملزمان کی شکل نہیں دیکھ سکی، اہلیہ کا بیان۔