امریکی شہر لاس اینجلس میں چلنے والی طوفانی ہواوں نے شہر کا نظام درہم برہم کر دیا ، تن آور درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور لاکھوں افراد بجلی کی سپلائی سے محروم ہو گئے۔ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے…
ہالی ووڈاداکارٹام کروز فلم مشن امپاسبل کی تشہیر کے لئے جاپان پہنچ گئے۔ جہاں مداحوں نے ان کاشاندار استقبال کیا۔ ایکشن اور سنسنی سے بھرپور فلم مشن امپاسبل کی پروموشن جاری ہے۔ل یکن اب کی بار ٹام کروزنے انتخاب کیا جاپان کا…
نیٹو حملے کے بعد پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔ اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں میاں رضا ربانی کی صدارت میں ہوگا۔ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی مہمند ایجنسی…
پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ جارحیت کا جواب دینے کے لیے اب کسی اجازت کی ضرورت نہیں۔ جوانوں کو ہتھیار اور وسائل فراہم کرنا ان کا فرض ہے جو وہ پورا کریں گے۔ آزاد کشمیر…
جنوبی کوریا کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی حکومت بڑھتے ہوئے اقتصادی مسائل اور سیاسی عدم استحکام سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے ان کے ملک کے خلاف کوئی اشتعال انگیز کارروائی کر سکتی ہے۔ ایک بیان میں…
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے نیٹو حملے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر پاکستان سے تعزیت کی ہے۔ دوسری جانب پینٹاگان حکام کہتے ہیں کہ اگر اسلام آباد سے معافی مانگی گئی تو صدارتی…
امریکی سینیٹ نے پاکستان کی انسداد دہشتگردی امداد مشروط کردی ہے، افغانستان میں بم دھماکوں پر کنٹرول تک رقم جاری نہیں کی جائے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سینیٹ نے ڈیموکریٹ سینیٹر بوب کیسی کی ترمیم اکثریت رائے…
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام انڈر نائنٹین ریجن کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں فیصل آبادنے راولپنڈی کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ اسلام آباد کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں فیصل آباد نے پہلی اننگز میں دو…
پاکستان واپڈا نے نیشنل بینک کو ہرا کر آل پاکستان نیشنل بینک ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فیصل آباد ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان واپڈا اور نیشنل بینک کے درمیان مقررہ وقت تک مقابلہ چار، چار گول سے برابر تھا۔…
شاہ رخ خان کی فلم ڈان ٹو کا گانا دشمن میرا ریلیز کر دیا گیا ہے، یہ فلم 23 دسمبر کو ٹو ڈی اور تھری ڈی فارمیٹ میں بھارتی سینماں میں پیش کی جائے گی۔ ڈان ٹو کی پبلسٹی کیلئے شاہ رخ…
سپریم کورٹ نے میموگیٹ اسکینڈل کے حوالے سے نوازشریف کی درخواست سماعت کیلئے باضابطہ طور پر منظور کرتے ہوئے صدرمملکت، آرمی چیف سمیت تمام فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے جبکہ سابق سفیر حسین حقانی کو ملک چھوڑنے سے منع کردیا گیا…
مصری حکام نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے پہلے مرحلے کے نتائج کا اعلان اب بدھ کے بجائے جمعرات کو کیا جائے گا۔مذکورہ اعلان سرکاری ذرائع ابلاغ کے ذریعے کیا گیا ہے لیکن نتائج کے اعلان…
ترک وزیر خارجہ احمد داد اگلو نے کہا ہے کہ شام کو اسلحے کی سپلائی بند کردی جائے گی۔ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام کو اسلحے کی سپلائی بند کرنے کا…
ناروے نے ایرانی دارالحکومت تہران میں مشتعل افراد کے برطانوی سفارتخانے پر حملے کے بعد اپنا سفارتخانہ بند کردیا ہے جبکہ برطانیہ نے حملے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنا سفارتی عملہ واپس بلا لیا ہے۔ گزشتہ روز ایرانی دارالحکومت تہران…
امریکا نے کہا ہے کہ نیٹو کی جانب سے جان بوجھ کرحملہ کرنے کا پاک آرمی کا موقف درست نہیں۔ کسی کو تحقیقات سے قبل کچھ نہیں کہنا چاہئے۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ وہ نیٹو حملے کے بعد کی صورت حال پرنظررکھے…
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے کار بم دھماکے میں دس افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہوگئے۔ بغداد کے پولیس حکام کے مطابق دھماکا شہر کے شمال میں واقع قصبے خالص کے بازار کے پارکنگ ایریا میں گاڑی میں ہوا۔ زخمیوں…
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوتے ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ درآمد کردہ مائع پٹرولیم گیس کی فی قیمت میں ایک ہزار ایک سو چوالیس روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی…
اسپین اور ارجنٹائن کے درمیان ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ٹینس فائنل جمعہ سے سویلی میں شروع ہورہا ہے۔ میزبان اسپین گذشتہ گیارہ سال میں چار مرتبہ ڈیوس کپ چیمپئن بن چکا ہے ۔ عالمی نمبر دو رافیل نڈال اور نمبر پانچ ڈیوڈ…
پاکستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میرپور ڈھاکا میں پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کی فاتح ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں۔ اسد شفیق اورسہیل تنویر کی جگہ یونس خان اور…
پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں میاں رضا ربانی کی صدارت میں ہوگا۔ قومی سلامتی کمیٹی مہمند ایجنسی میں نیٹو حملے اور اس کے بعد کی صورتحال پرغور کرے گی۔ اجلاس…
کراچی کے علاقے لیاری میں ایک خستہ حال عمارت کی بالکونی گرگئی جس سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ عمارت کو فوری طور پر مکینوں سے خالی کرالیا گیا۔ یہ واقعہ لیاقت کالونی میں پیش آیا جہاں ایک خستہ حال عمارت کی پانچویں منزل…
معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ریڑھ کی ہڈی میں درد کے باعث ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو گزشتہ رات ریڑھ کی ہڈی میں شدید درد اٹھا…
دفاعی کمیٹی کے فیصلے کے بعد نیٹو کو سپلائی پانچویں روز بھی معطل ہے۔ چمن میں ٹینکرز اور کنٹینرز کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔ جبکہ علاقے میں بارش کے بعد سردی بھی بڑھ گئی ہے۔ ادھر پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ…
میمو اسکینڈل کے معاملے پرمسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی درخواست کی سماعت جاری ہے۔ سپریم کورٹ کا نو رکنی لارجر بنچ درخواست کی سماعت کررہا ہے۔ نواز شریف اور دیگر مسلم لیگی رہنما بھی سپریم کورٹ میں موجود…