سچن ٹنڈولکر سنچریوں کی سنچری بنانے میں پھر ناکام

سچن ٹنڈولکر سنچریوں کی سنچری بنانے میں پھر ناکام

بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہوکرسنچریوں کی سنچری بنانے میں پھر ناکام ہوگئے۔ سچن ٹنڈولکر ٹیسٹ میچوں میں اکیاون اور ایک روزہ میچز میں اڑتالیس سنچریاں بناچکے ہیں اور بین الاقوامی کرکٹ میں…

پی ایس او کے مختلف اداروں پر واجبات 179 بلین روپے

پی ایس او کے مختلف اداروں پر واجبات 179 بلین روپے

پاکستان اسٹیٹ آئل کے ملک مختلف ایئرلائن اور توانائی کے اداروں پر واجبات کی تعداد 179بلین روپے ہوگئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان اسٹیٹ آئل سخت مالی بحران کا شکار ہے۔ ایک اعلامیہ کے مطابق قومی اداروں کی جانب سے واجبات…

مہنگائی میں گزشتہ سال کی نسبت 5.7فیصد اضافہ

مہنگائی میں گزشتہ سال کی نسبت 5.7فیصد اضافہ

ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں گزشتہ سال کی نسبت پانچ اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق چوبیس نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران روز مرہ استعمال کی تیرہ اشیا کی قیمتوں میں…

چیک پوسٹ پر حملہ: پاکستان نے نیٹو کو سپلائی روک دی

چیک پوسٹ پر حملہ: پاکستان نے نیٹو کو سپلائی روک دی

پاک افغان سرحد کے قریب سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو کی فائرنگ سے پچیس اہلکاروں کی شہادت پر پاکستان نے امریکہ سے شدید احتیجاج کرتے ہوئے طور خم سرحد پر نیٹو سپلائی روک دی ہے۔ نیٹو حملے کے بعد امریکا میں پاکستانی…

ذوالفقار مرز پر حملے کی کوشش، تھانے میں بیان ریکارڈ کرا دیا

ذوالفقار مرز پر حملے کی کوشش، تھانے میں بیان ریکارڈ کرا دیا

مانچسٹر: سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے مانچسٹر میں حملے کے بعد چیٹ ہوم پولیس اسٹیشن میں اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ ان پر حملے…

نیٹو حملہ: شہید اہلکاروں کی تعداد 25 ہو گئی

نیٹو حملہ: شہید اہلکاروں کی تعداد 25 ہو گئی

افغانستان میں تعینات نیٹو اورایساف فورسز کی پاک افغان بارڈر پر پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد 25 ہوگئی ہے جبکہ بارہ سے زیادہ اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ آئی ایس…

کرم ایجنسی: جھڑپ میں چھ عسکریت پسند ہلاک، چار اہلکار زخمی

کرم ایجنسی: جھڑپ میں چھ عسکریت پسند ہلاک، چار اہلکار زخمی

وسطی کرم ایجنسی: وسطی کرم ایجنسی میں سیکیورٹی فورسزسے جھڑپ میں چھ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ چاراہلکار زخمی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وسطی کرم ایجنسی کے علاقے نیکہ زیارت میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کی جانب پیش قدمی…

ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے آج قومی ٹیم روانہ ہو گی

ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے آج قومی ٹیم روانہ ہو گی

ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم آج کراچی سے نیوزی لینڈ روانہ ہورہی ہے۔ تینتیسویں ہاکی چیمپئنز ٹرافی تین سے گیارہ دسمبر تک آکلینڈ نیوزی لینڈ میں کھیلی جائیگی۔ چیمپئنز ٹرافی کے نئے فارمیٹ کے تحت شریک آٹھ ٹیموں…

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا

ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا۔ تا ہم مالا کنڈ ڈویژن میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے زیادہ تر…

بہاولپور: حلقہ پی پی دو سو پچھتر میں پولنگ جاری

بہاولپور: حلقہ پی پی دو سو پچھتر میں پولنگ جاری

بہاولپور کے حلقے پی پی دو سو پچھتر میں ضمنی انتخاب میں پولنگ جاری ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے خالد جھجا اور مسلم لیگ ق کے احسان الحق کے درمیاں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ یہ انتخاب مسلم لیگ نواز کے ممتاز…

بابر غوری کا برطانوی وزیراعظم کو خط، ذوالفقار مرزا کی شکایت

بابر غوری کا برطانوی وزیراعظم کو خط، ذوالفقار مرزا کی شکایت

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بابر غوری نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو خط میں ذوالفقار مرزا کی اشتعال انگیزی کی شکایت کی ہے۔ بابر غوری نے خط میں لکھا ہے کہ ذوالفقار مرزا جرائم پیشہ افراد کیسرپرست ہیں، اور تین لاکھ…

کراچی: اسٹریٹ کرائمز میں ملوث نو ملزمان گرفتار

کراچی: اسٹریٹ کرائمز میں ملوث نو ملزمان گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی، رہزنی سمیت مختلف واقعات میں ملوث نو ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد، پاپوش نگر، پیرآباد اور شارع نور…

پنجاب خیبرپختونخوا میں دھند، موٹر ویز پر ٹریفک کی روانی متاثر

پنجاب خیبرپختونخوا میں دھند، موٹر ویز پر ٹریفک کی روانی متاثر

پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں دھند پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موٹر ویز پر ٹریفک کی روانی آج بھی متاثر ہے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث لاہور کے قریب ٹھوکرنیازبیگ سے شیخوپورہ انٹرچینج تک موٹروے…

خفیہ ہاتھ کی حمایت حاصل نہیں۔ عمران خان

خفیہ ہاتھ کی حمایت حاصل نہیں۔ عمران خان

پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ ان کے پیچھے کوئی خفیہ ہاتھ نہیں،کراچی سے نفرت کی سیاست ختم کردیں گے۔ پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک بچانا ہے…

نواز شریف نے سختیوں کا مقابلہ نہیں کیا۔ کھوسہ

نواز شریف نے سختیوں کا مقابلہ نہیں کیا۔ کھوسہ

لاہور : گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے جیل جھیلی اور نہ سختیوں کا مقابلہ کیا، وہ عدلیہ کے سہارے اقتدار میں آنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ایوان اقبال لاہور میں پیپلز پارٹی کے پینتالیس ویں…

مہمند ایجینسی: نیٹو طیاروں کی بمباری سے آٹھ اہلکار شہید

مہمند ایجینسی: نیٹو طیاروں کی بمباری سے آٹھ اہلکار شہید

پاک افغان سرحد کے قریب مہمند ایجنسی کے علاقے میں نیٹو طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں آٹھ سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ نیٹو طیاروں کی بمباری پاک افغان سرحد کے قریب سلالہ چیک پوسٹ پر کی گئی جبکہ بمباری کے نتیجے میں…

میمو اسکینڈل : پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

میمو اسکینڈل : پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد : پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی نے خفیہ میمو سکینڈل کے حوالے سے سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری خارجہ کو محرم کے بعد طلب کر لیا۔ ان کیمرہ اجلاس کے بعد کمیٹی کے سربراہ رضا ربانی نے بتایا کہ میمواسکینڈل پر…

کرینہ کپور کیلئے ایشیاء کی پرکشش ترین خاتون کا ٹائیٹل

کرینہ کپور کیلئے ایشیاء کی پرکشش ترین خاتون کا ٹائیٹل

بالی ووڈ بے بو کرینہ کپور پر قسمت پوری طرح مہربان ہے۔ کرینہ کپور نے ایشیا کی پرکشش ترین خاتون کا ٹائیٹل جیت لیا۔ باڈی گارڈ اور راون ہٹ ہونے کے بعد نمبر ون ہیروئن کہلانے کے ساتھ ساتھ اب انہیں رواں…

لاہور :کرنٹ لگنے سے چھ مزدور ہلاک

لاہور :کرنٹ لگنے سے چھ مزدور ہلاک

لاہور میں کرنٹ لگنے سے چھ مزدور ہلاک اور تین زخمی ہو گئے، وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق جمعے کی شام نشتر کالونی میں پلاسٹک اسئپرپارٹس بنانے والی ایک فیکٹری…

مانچسٹر : ذوالفقار مرزا پر نامعلوم افراد کا حملہ

مانچسٹر : ذوالفقار مرزا پر نامعلوم افراد کا حملہ

مانچسٹر میں نامعلوم افراد نے سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا پرسلاخ سے حملہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق مانچسٹر میں ایک تقریب سے خطاب کے بعد ذوالفقار مرزا واپس جارہے تھے اور جب وہ گاڑی میں داخل ہورہے تھے تو چند…

ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے سری لنکا کو مات دیدی

ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے سری لنکا کو مات دیدی

ابوظہبی : پاکستان نے سری لنکا کو ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں پانچ وکٹوں سے مات دیدی۔ شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم آخری اوور میں 141 رنز پر آؤٹ ہو…

کراچی لوڈ شیڈنگ: تاجروں کا بل نہ دینے کا فیصلہ

کراچی لوڈ شیڈنگ: تاجروں کا بل نہ دینے کا فیصلہ

صنعتی علاقوں میں بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کیخلا ف کراچی کے صنعتکارون نے کے ای ایس سی کو بل ادا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ کے ای ایس سی کا کہنا ہے کہ بل نہیں دیا تو بجلی کاٹ دیں…

کراچی : ملیر میں چھوٹا طیارہ گر گیا

کراچی : ملیر میں چھوٹا طیارہ گر گیا

کراچی کے علاقے ملیر میں واقع جناح اسکوائر میں سیسنا طیارہ گر کر گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تیارہ فنی خرابی کے باعث گرا ہے۔ ذرائع کے مطابق طیارہ رن وے سے ڈھائی سو کلو میٹر دو گرا ہے اور اڑان بھرنے…

ہمارے پیچھے خفیہ ہاتھ صرف اللہ کا ہے۔ عمران خان

ہمارے پیچھے خفیہ ہاتھ صرف اللہ کا ہے۔ عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے پیچھے خفیہ ہاتھ صرف اللہ تعالی کا ہے ، وہ ایک ہی بال پر صدر زرداری اور نواز شریف کی وکٹیں لے کر انہیں پولین لوٹادیں گے اور ان سے…