این آر او کیس: سپریم کورٹ وفاق سے دستاویزات وصول کرنے پر رضا مند

این آر او کیس: سپریم کورٹ وفاق سے دستاویزات وصول کرنے پر رضا مند

سپریم کورٹ نے این آر او نظر ثانی کیس میں وفاق کی جانب سے نئی دستاویزات وصول کرنے سے انکار کا اپنا موقف تبدیل کر لیا اور بابر اعوان کو جمعہ کے روز دستاویزات عدالت کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔…

کراچی: آج صبح سے موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی

کراچی: آج صبح سے موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی

حکومت سندھ نے کراچی میں آج صبح دس بجے سے موٹرسائیکل ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹی فیکیشن آج جاری ہو گا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے…

مسئلہ کشمیر پر ثالثی قبول نہیں۔ ایس ایم کرشنا

مسئلہ کشمیر پر ثالثی قبول نہیں۔ ایس ایم کرشنا

بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے مسئلہ کشمیر سمیت دیگر تنازعات پر کسی تیسرے ملک کی ثالثی قبول کرنے سے صاف انکار کر دیاہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں…

حقانی کے ملک چھوڑنے پر پابندی لگائی جائے۔ نواز شریف

حقانی کے ملک چھوڑنے پر پابندی لگائی جائے۔ نواز شریف

مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے حسین حقانی کے پاکستان چھوڑنے پر پابندی عائد کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خدشہ ہے حسین حقانی ملک سے باہرچلے…

حکومت کو کسی اسکینڈل سے کوئی خطرہ نہیں۔ وزیراعظم

حکومت کو کسی اسکینڈل سے کوئی خطرہ نہیں۔ وزیراعظم

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت کو کسی اسکینڈل سے کوئی خطرہ نہیں اور اپوزیشن کا کام بنتا نظر نہیں آ رہا ، اس وقت تمام جماعتیں حکومت میں ہیں لیکن تنقید صرف پیپلزپارٹی پر ہی کی جاتی…

عدلیہ بحالی کے بعد ججز کی تقرری میرٹ پر نہیں ہوئی۔ یاسین آزاد

عدلیہ بحالی کے بعد ججز کی تقرری میرٹ پر نہیں ہوئی۔ یاسین آزاد

سپریم کورٹ بار کے صدر یاسین آزاد نے کہا ہے کہ عدلیہ بحالی تحریک میں نعرے لگانے والوں کو جج تعینات کیا گیا، ججز کی تقرری میں میرٹ کا خیال نہیں رکھا گیا، من پسند افراد کو نوازا گیا۔ میر پور آزاد کشمیر…

ملتان: بس اور ویگن میں تصادم، نو افراد جاں بحق

ملتان: بس اور ویگن میں تصادم، نو افراد جاں بحق

ملتان کے نواحی علاقے شجاع آباد میں ملتان روڈ پر بس اور ویگن میں خوفناک تصادم میں تین بچوں سمیت نو افراد جاں بحق جبکہ پچیس سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔  زخمی ہونے والے افراد کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا…

وزیراعظم بننے کی باتیں کر کے میری نوکری سے نہ کھیلیں۔ شہباز

وزیراعظم بننے کی باتیں کر کے میری نوکری سے نہ کھیلیں۔ شہباز

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ صحافی وزیراعظم بننے کی باتیں کرکے ان کی نوکری سے نہ کھیلیں۔ یہ بات انہوں نے توانائی کے بحران پر منعقدہ سیمنار سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ بجلی کے…

اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنل: ڈیوڈ فیرر نے نوواک یوکووچ کو ہرا دیا

اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنل: ڈیوڈ فیرر نے نوواک یوکووچ کو ہرا دیا

اے ٹی پی ورلڈ ٹورفائنل میں ڈیوڈ فیرر نے عالمی نمبر ایک نوواک یوکووچ کو ہراکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ لندن میں جاری ٹینس سیزن کے اختتامی ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ…

لاہور ہائی کورٹ: شیری رحمان کی بطور سفیر تعیناتی چیلنج

لاہور ہائی کورٹ: شیری رحمان کی بطور سفیر تعیناتی چیلنج

رکن قومی اسمبلی شیری رحمان کی امریکہ میں بطور سفیر تعیناتی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے مطابق کسی بھی…

چکوال: تحریک انصاف کے جلسے کے انتطامات مکمل

چکوال: تحریک انصاف کے جلسے کے انتطامات مکمل

چکوال کے اسلامیہ گرانڈ میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے کے ابتدائی انتظامات مکمل ہو گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے مطابق جلسہ دو بجے شروع ہو گا اور جلسہ گاہ میں پچاس ہزار افراد کے بیٹھنے کے لئے نشستیں لگائی گئی…

ویمنز کرکٹ کوالیفائرسیمی فائنل: پاکستان کو 181رنز کا ہدف

ویمنز کرکٹ کوالیفائرسیمی فائنل: پاکستان کو 181رنز کا ہدف

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کوفتح کے لئے ایک سو اکیاسی رنز کا ہدف دیاہے۔ ڈھاکا میں جاری ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ…

خیبرپختونخوا: حلقہ61 کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

خیبرپختونخوا: حلقہ61 کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ 61 کوہستان میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن نے پچاس میں سے انتیس پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا ہے۔ صوبائی اسمبلی کی یہ نشست مولانا عبیداللہ کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔ پولنگ شام پانچ…

ملالہ یوسف زئی کو قومی امن ایورڈ اور5لاکھ روپے دینے کا اعلان

ملالہ یوسف زئی کو قومی امن ایورڈ اور5لاکھ روپے دینے کا اعلان

سوات کی چودہ سالہ طالبہ ملالہ یوسف زائی کو بچوں کے حقوق کے لئے کام کرنے کے سلے میں وزیرعظم نے قومی امن ایورڈ اور پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔  سوات میں شدت پسندی کے دوران بچوں کے حقوق کے…

پنجاب میں نرسوں کے احتجاجی مظاہرے جاری

پنجاب میں نرسوں کے احتجاجی مظاہرے جاری

پنجاب میں نرسوں کے احتجاجی مظاہرے آج ساتویں روز بھی جاری ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت پنجاب ان کے مطالبات پورے نہیں کرتی احتجاج جاری رہے گا۔ نرسوں نے لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں احتیجاجی مظاہرے کئیے نرسوں…

بے نظیر کو این آر او سے دلچسپی نہیں تھی۔ چیف جسٹس

بے نظیر کو این آر او سے دلچسپی نہیں تھی۔ چیف جسٹس

سپریم کورٹ میں این آر او کیس کی سماعت جاری ہے سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بے نظیر بھٹو نے اپنی کتاب میں لکھا کہ انہیں این آراو سے دلچسپی نہیں تھی۔ این…

بھارت سمندر کے معاملے کو عالمی سطح پر اٹھانے سے باز رہے، چین

بھارت سمندر کے معاملے کو عالمی سطح پر اٹھانے سے باز رہے، چین

چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنوبی سمندر کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے سے باز رہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بیجنگ میں چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی سمندر…

مظاہرین واشنگٹن ڈی سی میں داخل ہوگئے

مظاہرین واشنگٹن ڈی سی میں داخل ہوگئے

امریکہ میں اکوپائے وال سٹریٹ تحریک کے مظاہرین دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں داخل ہوگئے۔ شدید بارش کے باوجود پرعزم مظاہرین نے اپنا مارچ جاری رکھا اور واشنگٹن میں داخلے میں کامیاب رہے۔ سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرہ کرنے والے مظاہرین…

امریکا افغانستان میں اڈے قائم رکھنے کی وضاحت کرے ، روس

امریکا افغانستان میں اڈے قائم رکھنے کی وضاحت کرے ، روس

امریکہ افغانستان میں 2014 کے بعد فوجی اڈے قائم رکھنے کی وضاحت کرے۔ یہ بات روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے روسی دارالحکومت ماسکو میں اپنے قزاخ ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں کہی۔ انہوں نے…

ترکی : پندرہ افراد گرفتار کرنے کا دعوی

ترکی : پندرہ افراد گرفتار کرنے کا دعوی

ترکی کی پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران القاعدہ سے تعلق رکھنے والے پندرہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ترکی کے سرکاری خبر رساں ادارے اناطولیہ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دارالحکومت انقرہ کے جنوبی علاقے میں متعدد…

قاہرہ:اقتدار منتقلی کیا علان کے باوجودعوام کا غصہ کم نہیں ہوا

قاہرہ:اقتدار منتقلی کیا علان کے باوجودعوام کا غصہ کم نہیں ہوا

مصر میں فوجی حکومت کیاقتدار کی فوری منتقلی کے اعلان کے باجود قاہرہ میں پانچویں روز بھی پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔لاکھوں افراد تحریر اسکوائر اور قاہرہ کے گلی کوچوں میں احتجاج کررہے ہین۔اب تک سینتیس افراد…

یمن کے صدر علی عبداللہ اقتدار چھوڑنے پر رضامند

یمن کے صدر علی عبداللہ اقتدار چھوڑنے پر رضامند

یمنی صدر علی عبداللہ صالح نے اقتدار سے علیحدگی کے معاہدے پر دستخط کر دیئے، عیلحدگی کا معاہدہ سعودی عرب اور پڑوسی ممالک کے تعاون سے عمل میں آیا. معاہدے کے مطابق صدر صالح انتخابات سے قبل اقتدار اپنے نائب کے حوالے…

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند برقرار ہے۔ موٹرویز پولیس نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ جی ٹی روڈ لاہور اور موٹروے پر سفر کے دوران احتیاط کریں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موٹر وے پر صوابی سالٹ رینج سے فیصل…

سوات: مدین میں مکان کی چھت گر گئی، سات افراد جاں بحق

سوات: مدین میں مکان کی چھت گر گئی، سات افراد جاں بحق

سوات کے علاقے مدین میں مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق ہو گئے۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے میں پھنسے ہوئے لوگوں کو باہر نکالا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا…