بھارت کی نامور اداکارہ شبانہ اعظمی آج اکسٹھ برس کی ہوگئیں۔ شبانہ اعظمی اٹھارہ ستمبر انیس سو پچاس کو بھارت کے شہر نئی دہلی میں پیدا ہوئیں۔ شبانہ اعظمی مشہور بھارتی شاعر کیفی اعظمی کی بیٹی اور مشہور فلمی شاعر جاوید اختر…
امریکہ کے صدر براک اوباما نے ہفتے کے روز ریڈیو اور انٹرنیٹ پر اپنے ہفتہ وار خطاب میں کانگریس پر زور دیا کہ وہ ملازمتوں سے متعلق ان کے بل کی کسی تاخیر اور تقسیم کے بغیر منظوری دیں۔صدر نے ملازمتوں کے…
مشرق وسطی کے امور سے متعلق ایک چاررکنی تنظیم کا اجلاس اتوار کے روز نیویارک میں ہورہاہے جس کا مقصد فلسطینیوں کو اگلے ہفتے اقوام متحدہ سے اپنی آزاد ریاست تسلیم کرنے کی درخواست سے روکنے کی ایک آخری کوشش کے طورپر…
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے لیبیا پر عائد بعض پابندیاں اٹھانے اور بعض میں نرمی کرنے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔ یہ اقدام ‘عبوری قومی کونسل’ کو عالمی ادارے کی جنرل اسمبلی میں لیبیا کی نشست سونپے جانے کے کچھ گھنٹوں…
امریکہ کے ایک اعلی اہلکار نے کہا ہے کہ امریکہ ان ممالک میں القاعدہ کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا جو دہشت گردوں کے خلاف از خود کارروائی کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے یا اس پر آمادہ نہیں ہیں۔یہ بیان…
شمالی افغانستان میں سڑک پرنصب ایک بم پھٹنے سے پانچ بچے ہلاک ہوگئے۔دھماکہ اس وقت ہوا جب بچوں سمیت کی افغان باشندے اپنے مویشیوں کے ساتھ وہاں سے گذر رہے تھے۔ افغان صوبے فریاب کے گورمچ ضلع کی پولیس کا کہناہے کہ سڑک…
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی دنیا کی سلامتی ہے افغانستان نہیں ٹو ٹا تو پاکستان بھی نہیں ٹوٹے گا۔ اسلام اباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے…
پاکستان میں امریکی سفیرکیمرون منٹر نے کہا کابل امریکی سفارتخانے پرحملے میں حقانی گروپ ملوث ہے، پاکستانی حکومت کے حقانی گروپ سے تعلقات کے ثبوت ہیں، پاک امریکا تعلقات بہتر کرنے کیلئے بہت کام کرنا پڑیگا۔ ایک انٹرویو میں امریکی سفیر کا…
معیشت کی تباہ حالی کے باعث امریکی صدر براک اوباما کی مقبولیت میں کمی، پچاس فیصد عوام کا کہناہے کہ اوباما اچھے انسان ہیں، پچھہتر کا خیال ہے کہ ملک صحیح سمت میں نہیں جارہا۔ امریکی اخبار نیویارک اور سی بی ایس…
بھارتی شہر آگرہ کے جے اسپتال کے ویٹنگ روم میں دھماکے سے پندرہ افراد زخمی ہو گئے ۔ اسپتال تاج محل سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ بم انتظار گاہ کی کرسی کے نیچے رکھا گیا تھا۔ دھماکے کے وقت…
تھرل اورایڈونچر سے بھرپورہالی ووڈ فلم ایبڈکشن کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئرہوا۔ فلم ٹوائیلائیٹ سے مشہور ہونے والے اسٹار ٹیلر لوٹنر کواپنی مقبولیت کااس وقت اندازہ ہوا جب پریمیئر میں ان کی آمد پر مداحوں نے پرجوش استقبال کیا۔ فلم…
کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل ختم ہونے پر آسٹریلیا کیتین سوسولہ رنز کے جواب میں سری لنکا نے دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سوچھیاسٹھ رنز بنالئے۔ کولمبو ٹیسٹ کی دوسری صبح آسٹریلیا نے نامکمل اننگز پانچ وکٹ پر دوسو پینتیس…
سیلاب کی آفت کے بعد ملک اب ڈینگی کی وبا کا شکار ہورہا ہے ۔پنجاب کے بعد ڈینگی بخار نیسندھ اورخیبر پختونخوا کا رخ کرلیا۔ پنجاب میں آج مزید نو مریض چل بسے جس کے بعد پنجاب میں ڈینگی کے باعث جاں…
پنجاب میں آج ڈینگی نے مزید پانچ افراد کی جان لے لی جاں بحق افراد کی تعداد بیالیس ہو گئی ہے۔ ڈینگی مچھر سے نمٹنے کیلئے لاہور میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔ گلیوں میں گاڑیوں کے دھونے اور…
بے نظیربھٹو قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کے جج شاہد رفیق کے تبدیل ہونے کے باعث بغیر کسی کارروائی کے چوبیس ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ بے نظیربھٹو قتل کیس میں پولیس افسران سعود عزیز اور خرم شہزاد…
ڈیوس کپ ٹینس سیمی فائنل میں ارجنٹائن اور اسپین نے دوصفر کی برتری حاصل کرلی۔ بلغراد میں عالمی نمبرایک نوواک یوکووچ کمر میں درد کی وجہ سے افتتاحی سنگلز سے دستبردار ہوگئے۔ وکٹر ٹروچی کو دفاعی چیمپئن سربیاکی جانب سے ڈیوڈ نلبندیان…
کولمبو ٹیسٹ میں مائیک ہسی نے پندرہویں سنچری بنا لی۔آسٹریلیا کی پوری ٹیم تین سوسولہ رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ کولمبو میں ٹیسٹ کی دوسری صبح آسٹریلیا نے نامکمل اننگز دوسو پینتیس رنز پانچ کھلاڑی آئوٹ سے شروع کی۔ بریڈ ہیڈن پینتیس، مچل…
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کا احساس محرومی دور کرنے کیلئے علیحدہ صوبہ دوں گا، مخالفت کرنے والوں کو عوام مسترد کردیں گے، یہ بات انہوں نے مظفر گڑھ میں نیو سٹی پراجیکٹ کا سنگ…
فلسطینی برسوں سے اپنی الگ مملکت کے لیے جدو جہد کرتے رہے ہیں۔تشدد کے ذریعے،پر امن احتجاجوں کے ذریعے اور برسوں کے مذاکرات کے ذریعے اور اب انھوں نے اقوامِ متحدہ میں جانے کا عزم کیا ہے۔فلسطینی وزیرِخارجہ ریاض المالکی کہتے ہیں…
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے افریقی ملک لائبیریا میں تعینات عالمی تنظیم کی امن فوج کے قیام کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔ کونسل کی جانب سے منظور کردہ قرارداد میں لائبیریا میں آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی…
بھارتی ریاست گجرات کے وزیراعلی نریندرا مودی نے ریاست میں امن اور مذہبی رواداری کے لیے تین روزہ بھوک ہڑتال شروع کردی، جبکہ انا ہزارے جلد مہنگائی کے خلاف ریلی نکالیں گے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق گجرات یونیورسٹی کے کنوینشن سینٹر…
وفاقی وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کاموجودہ پروگرام تیس ستمبر کوختم ہوجائیگا۔ جبکہ پاکستان عالمی مالیاتی ادارے کو پروگرام میں مزید توسیع کیلئے درخواست نہیں دے گا۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ کاکہناتھا…
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں تین روز کے دوران بارہ سو روپے کی نمایاں کمی آ چکی ہے۔ ٹڑیڈرز کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید چار سو روپے کمی ہوئی اور یہ ساٹھ…
صدر مملکت آصف علی زرداری اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد نے تمام ممالک کی حکومتوں پر زور دیاہے کہ وہ اپنی توجہ عوام کی سماجی اور معاشی ترقی پر مرکوز کریں۔ برطانیہ کے دورے سے واپسی پر اپنے…