برطانیہ کے شہر لیڈز میں ایک مکان سے چار لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد کی موت کیمیکل ری ایکشن کے باعث ہوئی. اطلاع ملتے ہیں لیڈز کے پولیس حکام اور ایمرجنسی عملہ جائے وقوعہ پرپہنچ گیا۔ اور…
امریکی ڈپٹی نائب وزیر خارجہ ولیم برنس آج نیو دہلی پہنچ رہے ہیں، جوہری معاملات پر بھارتی حکام سے بات چیت کریں گے۔ امریکی ڈپٹی نائب وزیر خارجہ ولیم برنس آج نیو دہلی پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ بھارتی قومی سلامتی کے…
شام کے مختلف شہروں میں اپوزیشن کی کال پرہڑتال اورمظاہرین پرسکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مزید 8افراد ہلاک ہوگئے ۔ آبزرویٹری فارہیومن رائٹس کے بیان کے مطابق اتوارکودمشق، ادلیب ، الیپو، ہما اورحمص سمیت متعددشہروں میں قومی کونسل کی اپیل پرہڑتال کی…
عراق سے امریکی فوجوں کا بڑے پیمانے پر انخلا شروع ہوگیا ہے طے شدہ شیڈول کے مطابق رواں ماہ کے اختتام تک صرف آٹھ ہزار امریکی فوجی باقی رہ جائیں گے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ناصریہ کے علاقے سے گذشتہ روز…
روس کے انتخابات میں دھاندلی کے الزام اور مظاہروں کے بعد روسی صدردی متری میدی دیف نے کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ گنتی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ انتخابات کے بعد ایک ہفتے سے روس میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی…
نئی دہلی کی ایک عدالت نے پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے اور بھارتی دفاعی معلومات پاکستان کو فراہم کرنے کے الزام میں بھارتی فوجی کو سات سال قید کی سزا سنادی۔ ملزم انیل کمار ڈوبے کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے…
لاطینی امریکہ کے ملک میکسیکو میں زلزلے کے باعث دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں دارالحکومت میکسکو سٹی میں…
بھارت کے معروف سماجی رہنما انا ہزارینئی دہلی میں جنتر منتر کے علاقے میں ایک روزہ علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے ہیں۔ سماجی رہنما انا ہزارے اس سے پہلے بھی کرپشن کے خاتمے کیلیے بھوک ہڑتال کرچکے ہیں۔اناہزارے کی تحریک پر…
روس میں عام انتخابات کے نتائج میں دھاندلی کے خلاف ماسکو سمیت ملک کے دیگر شہروں میں عوام سڑکوں پر آگئے اور احتجاج کیا۔ روس میں انتخابی دھاندلی کے خلاف ماسکو سمیت روس کے پندرہ شہروں میں عوام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ…
سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ کم از کم چار افراد اس وقت ہلاک ہوئے جب شام کی افواج نے ایک بچے کی تدفین کے دوران جمع ہونے والے ایک احتجاجی مظاہرے پر گولیاں چلا دیں۔کارکنوں نے بتایا ہے کہ شمال…
شام میں جمہوریت پسندوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، حمص میں ہلاک ہونے والے مظاہرین کی تعداد اکتالیس ہوگئی ہے، اقوام متحدہ نے شام سے تشدد بند کرنے کی اپیل کی ہے، جبکہ آسٹریا نے صدر بشارلاسد کے مستعفی ہونے کا مطالبہ…
روس کے الیکشن کمیشن نے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیاہے، الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم پیوٹن کی یونائیٹڈ پارٹی نے انچاس فیصد سے زائد ووٹ حاصل کئے ہیں روسی الیکشن کمیشن کے سربراہ نے ماسکو میں اعلان کیا کہ تین…
برطانیہ میں طوفان کے بعد امدادی کام شروع، ڈیڑھ لاکھ میں سے سوا لاکھ سے زائد گھروں کی بجلی بحال کردی گئی ہے، جبکہ تیس ہزار گھر اب بھی بجلی سے محروم ہیں۔ انگلینڈ کے شمال اور شمال مشرق میں آنے والے…
پینٹاگان نے کہا ہے کہ مہمند ایجنسی میں حملہ غیر ارادی تھا، آئندہ ایسے حملوں سے گریز کریں گے۔ پاکستان کے دفاعی نظام کی تنصیب سے افغانستان میں امریکی فوج کو کوئی خطرہ نہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ…
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات پیچیدہ ہیں ۔ مگر اس سے تعلقات لازمی ہیں۔ صدر زرداری جلد وطن واپس آجائیں گے. واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہاکہ پاکستان…
امریکی افواج کے سربراہ جنرل مارٹن ڈیمپسی نے کہا ہے کہ افغانستان میں پاکستان کا اثر و رسوخ ختم کرنا ہو گا، نیٹو حملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، حملہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس کے…
ہیکرز نے بھارت کی حکمراں جماعت کانگریس کی ویب سائٹ ہیک کر لی۔ سونیا گاندھی کے کوائف مٹا دیے گئے۔ کانگریس کے ترجمان کے مطابق پارٹی کی ویب سائٹ کو ہیکرز نے متاثر کر کے پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی کے کوائف…
ایران نے گرائے جانے والے امریکی ڈرون کی فوٹیج جاری کر دی، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسی ڈرون کے ذریعے اسامہ بن لادن کی جاسوسی کی گئی تھی ۔ ایرانی سرکاری ٹی وی پر گزشتہ ہفتے گرائے جانے والے امریکی…
بھارت کے شہر کولکتہ کے اسپتال میں آتشزدگی سے تیہترافراد ہلاک ہو گئے۔ شہر کے جنوب میں واقع اے ایم آر آئی نامی ہسپتال کے زیرِ زمین حصے میں لگنے والی آگ پر قابو پانے میں پانچ گھنٹے لگے۔ مغربی بنگال کے…
مدینہ منورہ میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں اٹھارہ مسافر جاں بحق جبکہ بتیس زخمی ہوگئے ہیں۔ سعودی اخبار کے مطابق بس کو حادثہ مدینہ منورہ کے جنوب میں داہ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔…
برطانیہ میں طوفانی ہواؤں نے تباہی مچادی ہے، ٹرانسپورٹ متاثر اور اسکول بند ہو گئے ہیں جبکہ ساٹھ ہزار گھر بجلی سے محروم ہیں۔ تیز ہواں کے باعث اسکاٹ لینڈ اور شمالی انگلینڈ سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ ایک سو اکیاون میل…
اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ میں بمباری سے 3 فلسطینی شہید اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ پٹی میں اسرائیلی طیاروں نے ایک کمپانڈ اورگھرکو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان ہوا۔ اسرائیل…
بھارت کے شہر کولکتہ کے اسپتال میں آتشزدگی کے باعث متعدد افراد پھنس گئے ہیں جبکہ بیس گاڑیاں آگ بھجانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق کولکتہ کے آمری اسپتال میں لگنی والی آگ کی وجہ معلوم نہیں…
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان سے رسد کا راستہ بند ہونے سے افغانستان میں ایساف آپریشن متاثر نہیں ہوا امید ہے کہ اسلام آباد جلد راستہ کھول دے گا۔ امریکی محکمہ دفاع کے پریس سیکرٹری جارج لٹل نے…