بلوچستان کے فیصلے صوبے میں نہیں کہیں اور ہوتے ہیں: غوث بخش باروزئی

بلوچستان کے فیصلے صوبے میں نہیں کہیں اور ہوتے ہیں: غوث بخش باروزئی

لاہور (جیوڈیسک) لاہور نگران وزیر علی بلوچستان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کو اس کا حق ہمیشہ احسان سمجھ کر دیا گیا۔ بلوچستان کے فیصلے بلوچستان میں نہیں ہوتے کہیں اور ہوتے ہیں۔ یہ بات نگران وزیراعلی غوث بخش باروزئی نے پنجاب یونیورسٹی میں اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقعدہ تقریب میں کہی۔ […]

.....................................................

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 29 مئی کو طلب،نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 29 مئی کو طلب،نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے

لاہور(جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 29 مئی کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جس میں نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔اجلاس کے دوسرے دن اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر جبکہ تیسرے دن قائد ایوان/وزیر اعلی کا انتخاب کیا جائے گا۔ سیکریٹری پنجاب اسمبلی مقصود احمد ملک کاکہناہے کہ الیکشن کے انعقاد کے بعد اکیس دن کے […]

.....................................................

الطاف حسین کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

الطاف حسین کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

لاہور(جیوڈیسک) الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی گئی۔درخواست گزار کے وکیل فیاض مہر کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جانیوالی رٹ میں موقف اختیار کیا گیا۔ کہ الطاف حسین نے پاکستان کے خلاف بیان دیکر پاکستان کوتوڑنے کی سازش کی ہے۔ ایسا شحض […]

.....................................................

ڈرون حملے کیس، عدالتی معاونین کو پیش ہونے کی ہدایت

ڈرون حملے کیس، عدالتی معاونین کو پیش ہونے کی ہدایت

لاہور (جیو ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے ڈرون حملوں کیخلاف کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو عدالتی معاونین ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پیش نہ ہوئے جس پر درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے برہمی کاظہار کرتے […]

.....................................................

نواز شریف کی زیر صدارت رائیونڈ میں اجلاس،بجٹ کی تیاری پر غور

نواز شریف کی زیر صدارت رائیونڈ میں اجلاس،بجٹ کی تیاری پر غور

لاہور(جیوڈیسک)لاہور مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کی زیر صدارت جاتی عمرا رائیونڈ میں ہنگام اجلاس جاری ہے،جس میں بجٹ کی تیاری اور معیشت کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تجاویز پر غورکیا جا رہاہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی راہنماں سمیت سابق وزرائے خزانہ اور ماہرین معیشت اجلاس میں شریک ہیں۔

.....................................................

عمران خان کو کل شام تک ھسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کا امکان

عمران خان کو کل شام تک ھسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کا امکان

لاہور(جیوڈیسک) لاہور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جیکٹ پہن کر ھسپتال میں چلنا پھرنا شروع کر دیا ہے،ڈاکٹروں کا کہناہے کہ ان کی صحت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے اور انہیں کل شام تک ھسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کا امکان ہے۔شوکت خانم ھسپتال کی انتظامیہ کے مطابق عمران خان نے بغیر […]

.....................................................

الیکشن کے تحفظات اپنی جگہ لیکن ہم جمہوریت کی حفاظت کریں گے،خاور کھٹانہ

لاہور : پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء خاور محمود کھٹانہ ،سید آصف شاہ نے کہا ہے کہ جمہوریت کا استحکام پاکستان پیپلز پارٹی کی منزل ہے الیکشن کے تحفظات اپنی جگہ لیکن ہم جمہوریت کی حفاظت کریں گے پاکستان میں جمہوریت کا عمل پارٹی کارکنوں اور بھٹو خاندان کی شہادتوں کا ثمر ہے۔ اپنے ایک […]

.....................................................

عمران خان نے بغیر کسی سہارے 300 میٹرتک چہل قدمی کی

عمران خان نے بغیر کسی سہارے 300 میٹرتک چہل قدمی کی

لاہور(جیوڈیسک) لاہور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں،انہوں نے جیکٹ پہن کرھسپتال میں چلناشروع کردیاہے۔ڈاکٹرز کے مطابق عمران خان نے بغیر کسی سہارے کے 300 میٹرتک چہل قدمی کی۔

.....................................................

سرکلر ڈیٹ 600 ارب اور شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ تک چلا گیا

سرکلر ڈیٹ 600 ارب اور شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ تک چلا گیا

لاہور(جیوڈیسک) لاہورگزشتہ حکومت اقتدار میں آئی تو شارٹ فال 3 ہزار میگاواٹ جبکہ سرکلر ڈیٹ 250 ارب روپے کے لگ بھگ تھا ،حکومت نے آتے ہی دعوی کیا کہ دسمبر 2009 تک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا، لیکن حکومت چلی گئی۔ دعوے دھرے رہ گئے،الٹا سرکلر ڈیٹ 600 ارب اور شارٹ فال 6 […]

.....................................................

کرپشن،لوڈشیڈنگ ،بے روزگاری اور مہنگائی فوری حل طلب مسائل ہیں :امتیاز علی شاکر

لاہور : سینئر نائب صدر لیبرونگ لاہورائوناصر علی خاں میئو،چوہدری آس محمد میئو،سینئروائس چیرمین پی پی129نیامت علی بھٹی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ میاں برادران عوامی مسائل سے باخوبی واقف ہیں۔اوروہ ان مسائل کے حل کے لئے دن رات ایک کردینگے ،انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات ہماری مشکلات ہیں ۔بہت […]

.....................................................

لاہور ہائیکورٹ میں خسرے سے بچوں کی ہلاکتوں کے کیس کی سماعت

لاہور ہائیکورٹ میں خسرے سے بچوں کی ہلاکتوں کے کیس کی سماعت

لاہور(جیوڈیسک) لاہورکے3بڑے اسپتالوں کے ایم ایس صاحبان نے لاہور ہائیکورٹ میں موقف اختیار کیاہے کہ خسرے کے بروقت علاج سے بچوں کی جان بچائی جا سکتی ہے،کچھ لوگ جادو ٹونے یا ٹوٹکوں کے چکرمیں پڑجاتے ہیں، جس کی وجہ سے بروقت علاج نہیں ہو پاتا اور بیماری بگڑ جاتی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں خسرے سے […]

.....................................................

انتخابات میں وسیع پیمانے پر دھاندلی کی گئی، منظور وٹو

انتخابات میں وسیع پیمانے پر دھاندلی کی گئی، منظور وٹو

لاہور(جیوڈیسک)لاہور پیپلز پارٹی کے رہنما میاں منظور وٹو کا کہنا ہے کہ انتخابات شفاف نہیں ہوئیوسیع پیمانے پر دھاندلی کی گئی تاہم ملک کے وسیع تر مفاد میں انتخابی نتائج قبول کئے۔ بلاول ہاوس لاہور کے باہر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وٹو کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو دھاندلی کی شکایات کا […]

.....................................................

لاہور میں بجلی کی سپلائی نصف سے بھی کم ہوگئی

لاہور میں بجلی کی سپلائی نصف سے بھی کم ہوگئی

لاہور(جیوڈیسک) لاہور میں بجلی کی سپلائی نصف سے بھی کم ہوگئی ہے، بیشتر علاقے کئی کئی گھنٹے سے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ وزارت پانی وبجلی کا کہنا ہے کہ تیل ملنا شروع ہوگیا ہے، آج سے صورتحال بہتر ہونے لگے گی۔ لیسکوحکام کے مطابق لیسکوکو4200 میگاواٹ طلب کے مقابلے میں صرف 1700 میگاواٹ بجلی […]

.....................................................

پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم کراچی کے حالت درست کریں، مدد کرینگے’

پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم کراچی کے حالت درست کریں، مدد کرینگے’

لاہور: (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کراچی کے حالات ٹھیک کریں۔ وفاق کی جانب سے جو مدد درکار ہو گی ہم فراہم کریں گے۔ لیکن وہاں پر لاشیں نہیں گرنی چاہیں۔ رشوت کا بازار کہیں گرم نہیں ہونا چاہیے۔ مسلم […]

.....................................................

چودھری برادران کی ہسپتال میں عمران خان سے ملاقات

چودھری برادران کی ہسپتال میں عمران خان سے ملاقات

لاہور(جیوڈیسک)چودھری شجاعت اور پرویز الہی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی شوکت خانم اسپتال میں عیادت کی۔ مسلم لیگ کی قیادت کی جانب سے عمران کی خیریت دریافت کی گئی اور عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ جبکہ خیبر پختونوخواہ میں حکومت سازی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا […]

.....................................................

دھاندلی کا شور مچانے والے عدلیہ سے رجوع کریں : پرویز رشید

دھاندلی کا شور مچانے والے عدلیہ سے رجوع کریں : پرویز رشید

لاہور(جیوڈیسک)مسلم لیگ ن کے ترجمان پرویز رشید کا کہنا ہے کہ دھاندلی کا شور مچانے والے الزامات لگانے کے بجائے عدلیہ سے رجوع کریں۔اپنے ایک بیان پرویز رشید کا کہنا تھا کہ محض الزامات کا سہارا لیکر عوامی مینڈیٹ پر اثر انداز ہونا ممکن نہیں۔ الزامات لگانے والے عوامی شعور کو شکست نہیں دے سکتے۔ […]

.....................................................

ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے مختلف تجاویز زیر غور ہیں : چیئرمین ایف بی آر

ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے مختلف تجاویز زیر غور ہیں : چیئرمین ایف بی آر

لاہور(جیوڈیسک)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو انصر جاوید کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز پر متوقع حکمران جماعت سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ ٹیکس بار کی تقریب میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے انصر جاوید کا کہنا تھا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لئے مختلف تجاویز پر غور ہو رہا ہے۔ سیاستدانوں […]

.....................................................

لاہور: 43 خوردنی اشیا پر پابندی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

لاہور: 43 خوردنی اشیا پر پابندی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

لاہور(جیوڈیسک)وفاقی شرعی عدالت نے بیرون ملک سے منگوائی جانیوالی 43 خوردنی اشیا پر پابندی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔وفاقی شرعی عدالت کو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ بیرون ملک سے منگوائی جانیوالی43 خوردنی اشیا مردہ اور حرام جانوروں کی چربی سے تیار کی جاتی ہیں۔ لہذا ان اشیا پر پابندی […]

.....................................................

انتخابات میں پیپلز پارٹی کیخلاف عالمی سازش ہوئی : زرداری

انتخابات میں پیپلز پارٹی کیخلاف عالمی سازش ہوئی : زرداری

لاہور(جیوڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں کچھ عالمی سازش ہوئی، کچھ مقامی اداروں نے بھی سازش کی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ صدارت کی مجبوریاں تھیں اور کچھ سیکیورٹی کی اس لئے انتخابی مہم نہ چلا سکے۔بلاول ہائوس لاہور میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز سے خطاب کرتے […]

.....................................................

صدر سے پی پی اعلی قیادت کی ملاقات، شکست کی وجوہات پر غور

صدر سے پی پی اعلی قیادت کی ملاقات، شکست کی وجوہات پر غور

لاھور (جیوڈیسک) لاہور پنجاب میں پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت ، عام انتخابات میں شکست کا جائزہ لینے کے لیے سرجوڑ کر بیٹھی۔ صدر زرداری نے نو منتخب اراکان اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا ۔ پنجاب میں پیپلزپارٹی کی انتخابی شکست کاجائزہ لینے کے لیے صوبہ بھر کے قومی اورصوبائی اسمبلی […]

.....................................................

حکومت سازی کیلئے ن لیگ کی سرگرمیاں تیز، سلیم سیف اللہ کی نواز شریف سے ملاقات

حکومت سازی کیلئے ن لیگ کی سرگرمیاں تیز، سلیم سیف اللہ کی نواز شریف سے ملاقات

لاھور (جیوڈیسک) لاہور مرکز، پنجاب اور بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ ن سرگرم ہے ۔ مسلم لیگ ہم خیال کے رہنما سلیم سیف اللہ نے نواز شریف سے ملاقات کی ۔ نو منتخب ارکان کا اجلاس بھی آج لاہور میں ہو رہا ہے۔ نواز شریف کی سربراہی میں ہو نے والے پارٹی […]

.....................................................

چوہدری برادران نے عمران خان کی ھسپتال میں عیادت کی

چوہدری برادران نے عمران خان کی ھسپتال میں عیادت کی

لاہور(جیوڈیسک)لاہور چوہدی شجاعت حسین اورچوہدری پرویزالہی نے اسپتال میں عمران خان کی عیادت کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی ااور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ چودھری شجاعت اورپرویز الہی نے عمران خان کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

.....................................................

لاہور: مرکز، پنجاب اور بلوچستان میں حکومت سازی، ن لیگ نے آج اجلاس بلالیا

لاہور: مرکز، پنجاب اور بلوچستان میں حکومت سازی، ن لیگ نے آج اجلاس بلالیا

لاہور(جیوڈیسک) لاہور حکومت سازی کے معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے مسلم لیگ ن کی پالیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہو گا، میاں نواز شریف صدارت کریں گے۔ آج کے اجلاس میں مرکز، پنجاب اور بلوچستان میں حکومت سازی،پہلے سو دن کی منصوبہ بندی، لوڈ شیڈنگ سے ریلیف اور بجٹ تجاویز پر گفتگو ہوگی۔ […]

.....................................................

سخت گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ،عوام پریشان

سخت گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ،عوام پریشان

لاہور(جیوڈیسک) لاہور ملک بھر کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور دوسری طرف لوڈ شیڈنگ بھی زوروں پر ہے ۔لاہور سمیت پنجاب کے اکثر علاقوں میں بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18،18 گھنٹے تک برقرار ہے۔ معمولاتِ زندگی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ شہری […]

.....................................................