لاہور(جیوڈیسک)لاہور پنجاب میں176 ایسے پولنگ اسٹیشن بھی ہوں گے جو بغیر عمارت کے ہوں گے ،اس بات کا انکشاف الیکشن کمیشن کی جانب سے اس اعلان کے بعد ہوا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ 176پولنگ اسٹیشنوں پرٹینٹ لگاکر پولنگ کرائی جائے گی۔بغیر عمارت کے پولنگ سٹیشن 21اضلاع میں ہیں،ملتان میں 16،قصور میں ایک سرگودھا […]
لاہور(جیوڈیسک)لاہور کے علاقے قلعہ گجرسنگھ میں کوئین میری کالج کے قریب موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے دولہے کی کار پر فائرنگ کر کے اسے قتل کردیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں اس کی بہن اور بہنوئی زخمی ہو گئے۔ شادی والے گھر میں خوشی کے بجائے ماتم شروع ہو گیا۔ پولیس کے مطابق حبیب […]
لاہور(30مارچ2013) اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ سے بھیکے وال چوک تک تعلیم بچائو ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی رواں سال اور گزشتہ سال نظام تعلیم میں تبدیلیوں اورپنجاب ٹیکسٹ بک بورڈکی نصابی کتب سے اسلامی اسباق کے اخراج کے خلاف نکالی گئی تھی جس میںشہر بھر سے […]
لاہور(جیوڈٰسک)لاہور میں پلاسٹک پائپ بنانے والی فیکٹری میں گیس دھماکے سے آگ لگ گئی، 8مزدور زخمی ہو گئے اور لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ کی فیکٹری میں گیس بھرنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس سے فیکٹری میں آگ لگ گئی اور 8 مزدور جھلس کر زخمی ہو […]
لاہور(جیوڈیسک)پنجاب کے نگراں وزیراعلی نجم سیٹھی نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطا بندیال سے ملاقات کی ہے ،نگراں وزیراعلی نجم سیٹھی لاہور ہائی کورٹ گئے اور چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں عام انتخابات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،نگران وزیراعلی نے چیف جسٹس […]
لاہور(جیوڈیسک)لاہور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے ساتھ ان کا انتخابی اتحاد نہیں ہو سکتا ،مسلم لیگ ن کے ساتھ بات چیت کے دروازے بند نہیں ہوئے۔اسلام آباد سے لاہور پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ نگران حکومتوں […]
لاہور(جیوڈیسک)لاہور کے علاقہ غازی آباد میں دو بچوں کی ماں نے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق تاج پورہ کے رہائشی شعیب کی اہلیہ تیس سالہ عامرہ بلڈ پریشر کی مریضہ تھی۔ اپنی بیماری اور گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے خود پر […]
لاہور(26مارچ2013) اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے تعلیم بچائو ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی رواں سال اور گزشتہ سال نظام تعلیم میں تبدیلیوں اورپنجاب ٹیکسٹ بک بورڈکی نصابی کتب سے اسلامی اسباق کے اخراج کے خلاف نکالی گئی تھی جس میںشہر بھر سے ہزاروں طلبہ نے شرکت کئی۔شرکاء سے خطاب […]
لاہور(26مارچ 2013ئ)اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت منگل کو نصاب تعلیم میں تبدیلی اور انگریزی ذریعہ تعلیم کے خلاف پنجاب بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔لاہور،اسلام آباد،راولپنڈی،گجرانوالہ،فیصل آباد،سرگودھا،اوکاڑہ ،لیہ ،ڈیرہ غازی خان ،ساہیوال،ملتان،بہاولپور سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھرپور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہریں نے میں شاہراہیں بلاک کر کے احتجاج کیا۔ متعدد تعلیمی اداروں […]
لاہور (25-03-2013) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور نے پنجاب حکومت کی جانب سے میٹرک کی نصابی کتب سے اسلامی اسباق نکالنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال بھی پنجاب حکومت نے نصاب تعلیم سے اسلام اور تاریخ سے متعلقہ مواد نکالا تھا اور رواں برس باقی اسلامی اسباق بھی نکال دئے […]
لاہور(25مارچ 2013ئ)اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت آج (منگل) نصاب تعلیم میں تبدیلی اور انگریزی ذریعہ تعلیم کے خلاف پنجاب بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا۔ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ نے نصاب تعلیم میں تبدیلی اور انگریزی ڈریعہ تعلیم پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی اور سامراجی طاقتوں کی ایماء […]
لاہور(جیوڈیسک)لاہور پیکو روڈ پنڈی اسٹاپ کے قریب گھر میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں4 بچوں سمیت 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
لاہور(24مارچ 2013ئ)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے پنجاب حکومت کی طرف سے جماعت دہم کی اُردو کی کتاب میں سے اسلام کا نظریہ حیات ،حضرت عمربہترین منتظم،حکیم الامت ڈاکٹر علامہ اقبال اور حضرت شبلی نعمانی اور دیگر مصنفین کے مضامیں نکالنے پر سخت ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے […]
لاہور(جیوڈیسک)لاہور میں گردن پر ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار 4 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔چار سالہ عثمان اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا۔ جیسے ہی وہ شاہدرہ کے علاقے برکت ٹاون میں پہنچا پتنگ کی ڈور اس کی گردن پر پھر گئی۔ عثمان کو شدید زخمی حالت میں فوری […]
لاہور(جیوڈیسک)لاہور اندرون لاہور میں ایک مکان میں آگ لگنے سے ایک شخص دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گیاریسکیو ذرائع کے مطابق باغ منشی لدھا کے علاقہ کے ایک مکان میں چندمحنت کش پلاسٹک کی بوتلوں میں پٹرول بھر رہے تھے کہ اچانک آگ لگ گئی۔ جس پر سب باہر بھاگ گئے تاہم ایک 25 […]
لاہور (محمد بلال احمد بٹ) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کامل علی آغا نے پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالہی کی رہائش گاہ پر دن دیہاڑے اندھا دھند فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے […]
لاہور(رپورٹ، این این اے)پنجاب کے وزیراعلی میاں شہباز شریف نے حزب مخالف کی جماعت پیپلز پارٹی کی طرف سے صوبے کے نگران وزیراعلی کیلیے دییے گئے دونوں ناموں کو مسترد کردیا ہے۔اس بات کا اعلان میاں شہباز شریف نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مسلم لیگ نواز کے رہنما اور وزیر […]
لاہور(22-03-13) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور مدثر احمد شاہ نے تیئس مارچ کے حوالے سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ 23 مارچ1940 کو جس پاکستان کے حصول کے لئے قراداد منظور کی گئی تھی آج اقبال اور قائد کا وہی پاکستان لٹیروں جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے شکنجے میں ہے ہمیں آج قائد […]
لاہور(جیوڈیسک)لاہور مینار پاکستان کے سرسبز گرانڈ پر تحریک انصاف کے جلسے کیلئے پنڈال سج گیا۔تاریخی مینار پاکستان کے سائے تلے دو اسٹیج بن گئے، بڑے اسٹیج پر تحریک انصاف کی مرکزی قیادت بیٹھے گی، چھوٹا اسٹیج نومنتخب عہدے داروں کیلئے مخصوص کر دیا گیا۔ جبکہ پنڈال کرسیوں سے اٹا اٹ بھر دیا گیا، جلسہ آج […]
لاہور(جیوڈیسک)لاہورمتحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعظم کا انتخاب مفاہمت کی اس سیاست کی آزمائش ہے جس کا ڈھول سیاستدان پانچ سال تک پیٹتے رہے ہیں۔ لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کے انتخاب کا […]
لاہور :سالانہ میلاد مصطفی کانفرنس 23مارچ بروز ہفتہ بعدازنمازعشاء بمقام مرکزی جامع مسجد رحمان فیصل ٹائون کاہنہ نومیں زیرصدارت مرکزی صدر جمعیت علماء پاکستان ڈاکٹرابوالخیرمحمدزبیرالوری منعقد ہوگی۔ جس میں خطاب مولانا محمدقاسم سعیدی (ملتان شریف)،مولانا عبدالغفورالوری آف رائیونڈ کرینگے۔جبکہ خصوصی شرکت چودھری محمدفضل گجر،چودھری آس محمدمیئو،پیرسید اشتیاق شاہ بخاری کرینگے۔
لاہور(جیوڈیسک)لاہور میں مزنگ کے علاقے میں تیزاب سے جھلسنے والی خاتون دم توڑ گئی جبکہ جس شخص نے خاتون پر تیزاب پھینکا وہ تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔43 سالہ نذیراں بی بی پر گزشتہ روز مزنگ کے علاقے میں نا معلوم شخص نے تیزاب پھینک دیا تھا۔ جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئی تھی […]
لاہور(جیوڈیسک)لاہور میں بند روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک کر دیا گیا، ملزم کی فائرنگ سے سی آئی اے پولیس کا اہلکار بھی زخمی ہوا ،سی آئی اے پولیس کے مطابق راوی ٹول پلازا کے قریب کار سوار مشکوک افرادکو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے گاڑی بھگا نے کی کوشش […]
لاہور (18مارچ2013ئ)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا سالانہ اجلاس ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ محمد زبیر صفدر کی زیر صدارت لاہور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ملک بھر سے اراکینِ مرکزی مجلس شوریٰ اور جامعات کے ناظمین شریک ہوئے۔ اجلاس میں سیشن 2013-14ء کے لیے منصوبہ بندی کی گئی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے […]