دھیرے دھیرے مرتی جا رہی ہے زندگی

دھیرے دھیرے مرتی جا رہی ہے زندگی

آج یادوں کو کریڈ نے میٹھی جل گئے ہاتھ تیری یادوں کے ساتھ مجھ کوتو تو اب یاد نہیں آخری بارکب ہنسے تھے تیرے ساتھ توْ نے کہا تھا تیری آواز کی گھنٹیاں جیون کا پتہ دیتی ہیں ہنستی ہے جب توْرس…

ابھی لکھیں تو کیا لکھیں

ابھی لکھیں تو کیا لکھیں

ابھی لکھیں تو کیا لکھیں ہر اک جانب اداسی ہے ابھی سوچیں تو کیا سوچیں؟ ہر اک سُو، ہُو کا عالم ہے ابھی بولیں تو کیا بولیں؟ ہر اک انسان پتھر ہے ابھی دھڑکیں تو کیا دھڑکیں؟ فضا پر نیند طاری ہے۔…

محبت خان اور غلام مند کی کہانی

محبت خان اور غلام مند کی کہانی

محبت خان علاقہ غیر کا رہنے والا تھا اس کی دو بیویوں سے چھ بیٹیاں ہو چکی تھیں مگر وہ ابھی تک بیٹے سے محروم تھا۔ بیٹے کی چاہ میں تیسری شادی اس نے زالمے گل سے کی اور اس بار آخر…

زندگی تو ہی بتا کیسے جیا جانا چاہیئے؟

زندگی تو ہی بتا کیسے جیا جانا چاہیئے؟

میں ہزار بیماریوں کو اپنے اوپر برداشت کر سکتا ہوں مگر کسی دوسرے کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کر سکتا۔ یہ معقولہ ہے حکیم سقراط کا۔۔۔ یہ حکیم 469……. قبل مسیح میں پیدا ہوا۔ نہایت محنتی جفاکش اور صابر ہونے کے علاوہ…

بھرے شہر میں یوں مجھے تنہائی پکارے

بھرے شہر میں یوں مجھے تنہائی پکارے

بھرے شہر میں یوں مجھے تنہائی پکارے کسی بیوہ کو جئیسے کہیں شہنائی پکارے موسم گل نے کچھ ایسے لکھی کہانی میری برگ آوارہ بھی تجھے میرا ہرجائی پکارے اب اس درد کو رگ جاں میں اتر جانے دو رات کے پچھلے…

حمد قدس باری تعالی

حمد قدس باری تعالی

مناظر جہاں میں توازن بیاں رکھتا ہے کوئی اجسام کائنات پہ دسترس رکھتا ہے کوئی تخلیق ازل سے ابد قدرت ضیاء رکھتا ہے کوئی اپنی ذات میں صفت قدیم رکھتا ہے کوئی ارض و سماں کومراحل راہ دیتا ہے کوئی نوری تابش…

بس ایک زخم تازہ گلاب جیساء رہا

بس ایک زخم تازہ گلاب جیساء رہا

بس ایک زخم تازہ گلاب جیساء رہا باقی کا سارا سفر التہاب جیساء رہا آسماں بھی لہو رو رہا تھا کل شام اس کے جانے کا منظر عذاب جیساء رہا کوئی حرف ملامت ناشکائیت نا حکائیت یہ دل کا ورق بھی آسمانی…

برسوں کے بعد کل اپنا خیال سا ہوا

برسوں کے بعد کل اپنا خیال سا ہوا

برسوں کے بعد کل اپنا خیال سا ہوا پھر دیکھا جو آئینہ تو ملال سا ہوا برگ آوارہ بھی کئی میری طرح تھے دربدر تنہا نہں ہوں میں شہر میں یہ احتمال سا ہوا وہ رو رہا تھا میرے خدو خال دیکھ…

ماں

ماں

سورہ یاسین پڑھ کر مجھے گھر سے نکالتی تھی ماں خود دھوپ میں رہ کر مجھے چھاوں میں پالتی تھی ماں وہ سارے زرد موسم اپنی چادر میں سمیٹ رکھتی تھی اور گلاب موسموں کی طرح مجھے نکھارتی تھی ماں اس کی…

میری طرف آنے سے پہلے مجھکو تو بتلانا تھا

میری طرف آنے سے پہلے مجھکو تو بتلانا تھا

میری طرف آنے سے پہلے مجھکو تو بتلانا تھا کیوں چپکے سے آئے تم کیا میرا گھر ویرانہ تھا آپ جسے کہتے ہیں الفت کہہ لیجئے حق آپکو ہے ورنہ میرے محبوب حقیقت یہ ہے دل بہلانا تھا کیوں آئے تم میری…

میرے لفظ معتبر ٹھہریں تیری یادوں کی تابش میں

میرے لفظ معتبر ٹھہریں تیری یادوں کی تابش میں

میرے لفظ معتبر ٹھہریں تیری یادوں کی تابش میں میں گیلے حرف لے کر جب بھی نکلوں تیز بارش میں تمہیں بھی یاد تو ہو گا وہ ایک معصوم سا لڑکا جو جنگل تک چلا آیا تھا اک تتلی کی خواہش میں…

شہید بی بی کو سلام

شہید بی بی کو سلام

بلند تیرا مقام بی بی، تجھے ہے سب کا سلام بی بی شہید ہو کے تو خلد پہنچی، یہی ہے تیرا انعام بی بی غریب و مفلس کی تو تھی لیڈر، تو ملک وملت کی رہنما تھی اسی لئے تیرے نظریہ کو…

اک بار دیکھ لوں تو ستاتا ہے آئینہ

اک بار دیکھ لوں تو ستاتا ہے آئینہ

اک بار دیکھ لوں تو ستاتا ہے آئینہ بیتے دِنوں کی یاد دلاتا ہے آئینہ گر وقت ہو برا تو گراتا ہے آئینہ ورنہ گرے ہوؤں کو اٹھاتا ہے آئینہ بد صورتی پہ اپنی ترس کیوں نہ آئے گا جب بار بار…

غزل

غزل

زردار کبھی چاہنے والا نہیں مانگا رائی کی ضرورت پہ ہمالہ نہیں مانگا بروقت ضرورت نہ ہوئی پوری کسی سے سورج سے اندھیرے میں اجالا نہیں مانگا اکثر میرے چولہے میں رہا برف کا ڈیرا لیکن کسی رشتے سے نوالہ نہیں مانگا…

نکلے تیری تلاش میں پھر در بدر رہے

نکلے تیری تلاش میں پھر در بدر رہے

نکلے تیری تلاش میں پھر در بدر رہے ہم خانہ بدوش لوگ تھے دریوزہ گر رہے الجھے ہیں کچھ اس طرح غم روزگار میں گردش ماہ وسال سے بھی بے خبر رہے ہر شام کے نصیب میں اک سفاک رات ہے ہر…

مقبولِ خداوند ہے سمجھو شبِ معراج

مقبولِ خداوند ہے سمجھو شبِ معراج

پھرآگئی اے مومِنو سُن لو شبِ معراج اللہ نے دِکھلائی ہے تم کو شبِ معراج سرکار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ملے جاکے ہیں اِس شب کو خدا سے اِس واسطے کہتے ہیں سب اِس کو شبِ معراج اُمت کو نمازوں کا…

مفلسی

مفلسی

جب آدمی کے حال پہ آتی ہے مفلسی کس کس طرح سے اس کو ستاتی ہے مفلسی پیاسا تمام رو ز بٹھا تی ہے مُفلسی بھو کا تمام رات سلاتی ہے مُفلسی یہ د کھ وہ جانے جس پہ کہ آتی ہے…

کس کی رضا سے اگتے ہیں لیل و نہار دیکھ

کس کی رضا سے اگتے ہیں لیل و نہار دیکھ

حمدِ باری تعالیٰ کس کی رضا سے اگتے ہیں لیل و نہار دیکھ ہیں دسترس میں کس کی خزاں و بہار دیکھ کر حمد اس کی ، چہرے پہ آتا نکھار دیکھ ”صورت میں اپنی قدرتِ پروردِگار دیکھ” جس نے کیا دکھوں…

آنکھیں روشن ، لب و رخسار ، سراپا روشن

آنکھیں روشن ، لب و رخسار ، سراپا روشن

نعت آنکھیں روشن ، لب و رخسار ، سراپا روشن آج ہے نور سے آغوشِ حلیمہ روشن ان کے انوارِ کرم سے مری کٹیا روشن ان کی مدحت کی تمازت سے ہے سینہ روشن اِس طرف دیکھا تو دیکھا درِ کعبہ روشن…

کون روتا ہے سرِشام سرہانے میرے

کون روتا ہے سرِشام سرہانے میرے

کون روتا ہے سرِشام سرہانے میرے آگیا کون یہ غم اور بڑھانے میرے کوئی خاموش کرے شور مچاتی سرگم توڑنے آئی ہے کیوں خواب سہانے میرے دن میں تتلی ، شبِ تاریک پکڑنا جگنو کاش لوٹا دے کوئی گزرے زمانے میرے ہے…

خواب ، حقیقت ، سایہ میں

خواب ، حقیقت ، سایہ میں

خواب ، حقیقت ، سایہ میں رنگ اور خوشبو جیسا میں میرے بِنا سب سونا تھا رنگِ بہاراں لایا میں صورت اپنی تکتا ہوں آپ ہی خود کو بھایا میں بزم کی رونق مجھ سے ہے محفل محفل تنہا میں دیکھا اس…

اعجاز دکھایا ہے کسی دست دعا نے

اعجاز دکھایا ہے کسی دست دعا نے

اعجاز دکھایا ہے کسی دست دعا نے رخ موڑ لیا آج ادھر رخش صبا نے جس آگ کے لگنے میں فقط پل ہی لگا تھا اس آگ کے بجھنے میں لگے کتنے زمانے یہ سوچ کے میں آج تلک رہ میں پڑا…

لب پہ نعت حبیبِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چاہیے

لب پہ نعت حبیبِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چاہیے

لب پہ نعت حبیبِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چاہیے کچھ نہیں ، کچھ نہیں ، ما سوا چاہیے دید کو ان کی چشمِ رسا چاہیے زہد و تقویٰ سے کچھ ماورا چاہیے ہم کو نعتِ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ…

نور ہی نور ہے رحمت کی گھٹا چھائی ہے

نور ہی نور ہے رحمت کی گھٹا چھائی ہے

نور ہی نور ہے رحمت کی گھٹا چھائی ہے نور ہی نور ہے رحمت کی گھٹا چھائی ہے بزمِ امکاں میں نرالی چمن آرائی ہے کیسے ؟ نہ دائی حلیمہ کا مقدر چمکے قدمِ آقا صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم سے گھر…