کراچی (جیوڈیسک) کراچی ائیر پورٹ پر حملے کے منفی اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔ کیتھے پیسیفک نے 28 جون سے پاکستان کے لیے پروازیں بند کرنے کااعلان کر دیا ہے۔
کراچی ائرپورٹ پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد ہانگ کانگ کی ائیر لائن کیتھے پیسیفک نے نائٹ آپریشن بند کر دیے تھے تاہم اب سول ایوی ایشن کو آگا ہ کیا ہے کہ اٹھائیس جون سے پاکستان کے لیے تمام پروازیں بند کی جارہی ہیں۔