رائے ونڈ (جیوڈیسک) چیئرمین مویشی منڈیاں پنجاب ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں قائم مویشی منڈیوں کے دورے کررہے ہیں،ضلع بہاول پورکے دورہ پر بیوپاریوں سے باتیں کرتے ہوئے افضل کھوکھر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مویشی منڈیوں میں کرپشن کے خاتمہ کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔
مویشی منڈیوں میں جگا ٹیکس اور زائد وصولی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مختلف ضلعوں اور ڈویژنوں کے کمشنرز اور ڈی سی اوز سمیت متعلقہ افسروں سے کہا کہ انتظامیہ مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت میں بیوپاریوں کو ممکنہ سہولیات دینے کے علاوہ کرپشن کے خاتمے میںبھی کردار ادا کرے۔