ترکی (جیوڈیسک) وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے امریکی ہم منصب جان کیری سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اس بات چیت میں شمالی شام میں جاری آپریشن اور داعش کے خلاف جنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ عراق کے شہر موصل میں جاری آپریشن کے بارے میں بھی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
یاد رہے کہ موصل کو داعش سے پاک کرنے کےلیے عراقی ،فوج، پشمرگہ دستوں اور بعشیقہ کیمپ میں متعین ترک فوجیوں نے 17 اکتوبر سے علاقے میں آپریشن شروع کر رکھا ہے۔