سی سی پی کا فرانس حملے میں جاں گنوانے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت

Condolence

Condolence

لاہور : کالمسٹ کونسل آف پاکستان (سی سی پی) کے بانی چیئرمین ڈاکٹر غازی شاہد رضا علوی، مرکزی صدر ایم اے تبسم، سنیئر نائب صدر عقیل خان، نائب صدر امتیاز علی شاکر، جنرل سیکرٹری فیصل اظفر علوی، چیئرمین ایکشن کمیٹی وسیم نذر، کنونیئر میر افسرامان، صدر پنجاب حافظ جاوید الرحمان قصوری، سنیئر ممبر بدر سرحدی، اقبال کھوکھر، رشید احمد نعیم، حامد قاضی، ڈاکٹر ایم ایچ بابر و دیگر نے گزشتہ روز فرانس کے شہر نیس میں ہونے والے حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔

ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم مصیبت کی اس گھڑی میں فرانس کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے فرانس کی حکومت سے اپیل کی کہ انسانی جانوں کے ضیاع کے اس المناک واقعے کی تحقیات کی جائیں اور ذمہ داران کو انصاف کے کتہرے میں لایا جائے۔