اسلام آباد (پریس ریلیز) کالمسٹ کونسل آف پاکستان (سی سی پی) کی دنیا نیوز آفس پر حملے کی شدید مذمت’ مذمتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کالمسٹ کونسل آف پاکستان (سی سی پی) کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر غازی شاہد رضا علوی کا کہنا تھا کہ صحافت پر حملے کرکے ملک کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔
جو کسی صورت برداشت نہیں کی جائی گی،قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں ، اس موقع پر کالمسٹ کونسل آف پاکستان (سی سی پی) کے سینئر نائب صدر عقیل خان، نائب صدر امتیاز علی شاکر، جنرل سیکرٹری فیصل اظفر علوی، کنوینر میر افسر امان، چیئرمین ایکشن کمیٹی وسیم نذر، سیکرٹری اطلاعات انجینئر اصغر حیات خان، صدر(پنجاب) حافظ جاوید الرحمن قصوری، صدر(سندھ) محمد جاوید اقبال صدیقی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔