سی سی پی او کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا گیا

CCPO

CCPO

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او لاہور کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی نے کیس کی سماعت شروع کی توعدالت کے روبرو درخواست گزار اسلم کے وکیل اشتیاق چوہدری نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے لاہور کے تھانہ ڈیفنس بی کے سب انسپکٹر مجاہد کی غیرقانونی حراست سے شہری یونس کو بازیاب کروانے کا حکم دیا لیکن نہ تو شہری بازیاب ہوا اور نہ ہی سی سی پی او لاہور نے کوئی اقدامات اٹھائے لہٰذا عدالت سی سی پی او لاہور کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ عدالت نے سی سی پی او لاہور کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے شہری کو 5 اپریل تک بازیاب کرواکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔