اسلام آباد (جیوڈیسک) سینئر سول جج اسلام آباد ویسٹ عبد الغفور کاکڑ نے ای بارہ پلاٹ سکینڈل کیس میں سی ڈی اے کے ڈیٹا انٹری آپریٹر ملزم محمد شبیرکو دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔
ایک اور مقدمے میں ڈیوٹی جج محمد شبیر بھٹی نے شہری سے 55 لاکھ روپے لے کر اراضی ٹرانسفر نہ کرانے والے نوسرباز ملزم محمد اکرم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ ایڈیشنل سیشن جج محمد عدنان خان نے قتل کے ملزم کو عدم ثبوت پر بری کر دیا۔ ملزم محمد بلال کے مقدمہ کی سماعت مکمل کرتے ہوئے ملزم کے خلاف کوئی ثبوت اور گواہ نہ ہونے کی بنا پر ملزم کو باعزت طور پر بری کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔