سی ڈی اے نے مارچ کے شرکا کو پانی فراہم کرنے سے انکار کر دیا

Water

Water

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے سی ڈی اے سے پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جس سے انکار کر دیا گیا ہے۔

آزادی اور انقلاب مارچ میں شامل ہونے کے لئے کافی شرکا اسلام آباد پہنچ چکے ہیں اور ان کے کھانے اور پینے کے لئے وہاں پر کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔

اس سلسلے میں تحریک انصاف کی جانب سے انتظامیہ کو پینے کے لئے صاف پانی وغیرہ کی فراہمی کی درخواست دی گئی تھی جس کو انہوں مسترد کر کے معذرت کر لی ہے اور یہ موقف اپنایا ہے کہ اتنی زیادہ تعداد میں لوگوں کے لئے ہمارے پاس پانی کا انتظام نہیں ہے۔