سی ڈی اے ماڈل سکول کی ترقی سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل
Posted on February 8, 2014 By Majid Khan اسلام آباد
اسلام آباد: چیرمین سی ڈی اے معروف افضل نے کہا ہے کہ سی ڈی اے ماڈل سکول کی ترقی سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔
طلباء قوم کا سر مایہ ہیں اور ہم سی ڈی اے ماڈل سکول کے طلباء کو تمام ضروری سہولیات مہیا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور اس سلسلے میں سی ڈی اے انتظامیہ اپنی تمام توانائیوں اور وسائل کو بروئے کار لاکر سکول کے طلباء کو بہتر تعلیمی ماحول اور پھلنے پھولنے کے مزید مواقع فراہم کرے گی۔
ان خیالات کا اظہار چیئر مین سی ڈی اے معروف افضل نے سی ڈی اے ماڈل سکول کی ریٹائر ہونے والی پر نسپل شہوار اجمل کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیرمین سی ڈی اے نے مزید کہا کہ وہ لوگ قابل عزت اور باوقار ہوتے ہیں جو اپنی زندگیاں علم اور شعور کی روشنیاں پھیلانے کے لیے وقف کرتے ہیں یہ یقیناء مقدس انسانوں کا شیواء ہے۔
چیرمین سی ڈی اے معروف افضل نے ریٹائر ہونے والی پرنسپل کی سی ڈی اے ماڈل سکول کے لیے خدمات کو سہر اتے ہوے کہا کہ نئی آنے والی پرنسپل کو خود کو ریٹائر ہونے والی پرنسپل کا درست متبادل ثابت کرنے کے لیے بہت محنت کرنا ہو گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com