جنگ بندی ختم ہونے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر پھر حملہ کردیا

Attacked

Attacked

غزہ (جیوڈیسک) جنگ بندی ختم ہونے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر پھر حملہ کر دیا، فضائی حملے میں ایک بچہ شہید اور 6 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان تین دن کی جنگ بندی ختم ہوتے ہی اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے۔صبح دس بجے سیز فائر کا وقت ختم ہوتے ہی اسرائیلی فوج نے حماس کی جانب سے نئے راکٹ حملوں کا بہانہ بناکر غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی۔

اسرائیل نے تازہ دم فوجی دستے سرحد پر تعینات کر دیے ہیں۔اسرائیلی حملوں کے پیش نظر ایک بارپھر غزہ کے مشرقی علاقے سے ہزاروں فلسطینیوں نقل مکانی شروع کر دی ہے۔

تقریباً ایک ماہ سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 2 ہزار فلسطینی شہید اور 10 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں ، حماس کے حملوں میں 64 اسرائیلی فوجی بھی مارے جاچکے ہیں۔