جنگ بندی : پہلے اسرائیل غزہ کا محاصرہ ختم کرے : خالد مشعل

Khaled Meshaal

Khaled Meshaal

دوحہ (جیوڈیسک) برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خالد مشعل نے قطر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پہلے بھی اسے مسترد کیا تھا اور آج بھی مسترد کرتے ہیں۔

ہم ایسے کسی اقدام کو تسلیم نہیں کریں گے جو ہمارے لوگوں پر جاری محاصرے اور ہمارے لوگوں کی قربانیوں کی قدر نہیں کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا گروپ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہونے والی عارضی جنگ بندی کے لیے ’ دروازے بند نہیں کرتا۔

ہم چند گھنٹوں کا سکون چاہتے ہیں تاکہ ہم اپنے زخمی ہونے والے افراد کو وہاں سے نکال سکیں۔ انھوں نے بین الاقوامی برادری سے غزہ میں ادویات ، تیل اور دیگر ضروری اشیا کی ترسیل میں معاونت کی اپیل کی۔

فلسطینی کے طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کارروائی میں اب تک 690 افرار مارے جا چکے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ بدھ کو اس کے تین سپاہی ہلاک ہو گئے۔