جنگ بندی کے بعد اسلام آباد کچہری خودکش حملہ ثابت کرتا ہے کہ تیسری قوت ہی پاکستان میں امن کیخلاف سرگرم ہے۔ محمد اعجاز ورک
Posted on March 5, 2014 By Geo Urdu سٹی نیوز
فیصل آباد: سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری محمد اعجاز ورک نے کہا ہے کہ طالبان اور حکومت کیطرف سے جنگ بندی کے بعد اسلام آباد کچہری خودکش حملہ ثابت کرتا ہے کہ تیسری قوت ہی پاکستان میں امن کیخلاف سرگرم ہے۔
دہشتگردوں کو پہچاننا انتہائی ضروری ہے اور یہ تب ہی ممکن ہے جب تمام سیاسی قوتیں یکجان ہو کر حکومت کے شانہ بشانہ قدم اٹھائیں گی۔
اعجاز ورک نے کہا کہ سیاستدانوں، میڈیا کے بعد عدلیہ پر حملہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت واقعہ ہے۔ نہتے وکلاء پر بم حملے اور گولیاں برسانا کہاں کی اور کونسی شریعت ہے۔ مذہب کے نام پر قتل وغارت کرنے والے درندوں سے بھی بدتر ہیں، دہشتگرد حکومت اور قوم کے صبر کو مزید نہ آزمائیں۔