پشاور (جیوڈیسک) طالبان سیاسی شوری ٰکے رکن اعظم طارق نے کہا ہے کہ جنگ بندی سے متعلق شاہد اللہ شاہد اور خالد عمر خراسانی کی جانب سے بیانات ٹی ٹی پی کا موقف نہیں ہے۔
رکن اعظم طارق نے جیو نیوز کو بتایا کہ جنگ بندی سے متعلق شاہد اللہ شاہد کا بیان ٹی ٹی پی کا موقف نہیں۔ اسی طرح مہمند ایجنسی کے طالبان کا بیان بھی ان کی ذاتی آرا پر مشتمل ہے۔ اعظم طارق کے مطابق طالبان کا موقف سیاسی شوریٰ اور میڈیا کمیٹی کی باضابطہ منظوری کے بعد جاری ہوتا ہے۔
جنگ بندی سے متعلق سیاسی شوری اور میڈیا کمیٹی جلد ٹی ٹی پی کا موقف جاری کرے گی۔