منا بھائی جیل میں لیکن ان کی نئی فلم پولیس گیری کی پروموشن جاری

Muna bhai

Muna bhai

بالی ووڈ کے منابھائی جیل میں ہیں لیکن ان کی فلم پولیس گیری کی ہورہی ہے پروموشن سنجے دت کے جیل جانے کے بعد پہلی فلم کا ٹریلر کیسا جانتے ہیں۔ کنچا کے گیم کو بجایا ہے ممبئی پولیس نے کل تک کھل نائیک باہر تھا آج جیل کے اندر ہے مگر پھر بھی سنجے دت کی داداگیری نہیں جاتی۔

پولیس کی حراست میں رہنے وال سنجے دت کی پولیس گیری کسی سے ڈھکی چھپی نہ رہی جیل جانے کے بعد سنجے دت کی پہلی فلم ۔ پولیس گیری کا ٹریلر منظر عام پر آگیا ہے۔ فلم میں پولیس کی وردی پہنے سنجو بابا کافی ایکشن میں موڈ میں نظر آ رہے ہیں غنڈا گردی کے خلاف سنجے دت نے فلم میں پولیس گیری شروع کی ہے۔

ممبئی میں فلم کی پروموشن کرتے ہوئے ان کے ساتھی اداکاروں کو سنجے دت کی کمی محسوس ہوئی اداکارہ پراچی ڈیسائی کاکہناتھا کہ فلم پولیس گیری سنجے دت کے لئے یادگار فلم ثابت ہوگی.