جشن آزادی پر پولیس نے کراچی کیلئے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) جشن آزادی کے حوالے سےکراچی میں پولیس نے سیکیورٹی پلان ترتیب دے لیا ہے۔

چودہ اگست کو شہر بھر میں اہم مقامات پر چار ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے مرتب کیے گئے سیکیورٹی پلان کے مطابق شہر بھر میں 62 مقامات پر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

ان مقامات پر 7 ایس ایس پیز ، 16 ایس پی ، 37 ڈی ایس پیز اور 87 ایس ایچ اوز بھی تعینات ہونگے ۔مجموعی طور پر چار ہزار 105 اہلکار سیکیورٹی تعینات ہونگے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 245 موبائلز اور 156 موٹرسائیکل اسکواڈ بھی گشت کرینگے۔