جشن کورنگی محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ میں فائنل میں کراچی ککرز اور ہزارہ محمڈن مد مقابل
Posted on January 12, 2014 By Geo Urdu سٹی نیوز, کراچی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی محمڈن فٹ بال کب کے زیر اہتمام ڈاکٹر محمد علی شاہ اسٹیڈیم لانڈھی میں جاری آل کراچی جشن کورنگی محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ہزار محمڈن نے مد مقابل نیشنل فائٹر کالا پل کو 2-0سے شکست دیدی ہزارہ محمڈن کی جانب سے ظہور احمد نے دونوں گول اسکور کئے جبکہ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں کراچی ککرز نے مد مقابل میزبان کلب کورنگی محمڈن کو بھی 2-0سے زیر کرکے فائنل تک رسائی حاصل کرلی فاتح ٹیم کی جانب سے اُسامہ خان نے دو خوبصورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔
جسن کورنگی محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل (آج) مورخہ 12 جنوری 2014ء بروز اتوار ڈاکٹر محمد علی شاہ اسٹیڈیم لانڈھی میں ہزار محمڈن بمقابلہ کراچی ککرز کے مابین کھیلا جائے گا اس میچ کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی ٹریفک اظہر رشید ہونگے دیگر معززین مہمانان میں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی خالد احمد، وائس پریذیڈنٹ سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن اعظم خان، قمر یار خان، ڈاکٹر محمد شریف و دیگر کھیل سے وابستہ شخصیات شامل ہیں۔